صدر مملکت کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس پر مبنی کاروائی کے دوران 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
صدر مملکت نے ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا، کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے ۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی ۔
حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے: شبلی فراز
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ، عسکری قیادت کا مسلح افواج کو خراج تحسین
فائل فوٹوآپریشن ’سوئفٹ ریٹارٹ‘ کو 6 سال مکمل ہونے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 27 فروری 2019 کے آپریشن نے بھارت کی بلاجواز جارحیت کا مضبوط اور مدبرانہ جواب دیا، یہ جواب پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے غیرمتزلزل عزم کا مظہر تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن پاکستان کی مسلح افواج کی عملی مہارت اور تیاری کا ثبوت تھا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق اس آپریشن نے دشمن کی جارحیت کو مؤثر طریقے سے روکا، آپریشن نے پاک فوج کی آپریشنل برتری برقرار رکھتے ہوئے فوری مزاحمت کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے قومی سلامتی اور استحکام یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے اس موقع پر علاقائی امن کے فروغ کی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت مستعد اور تیار ہیں، مسلح افواج قوم کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے پرعزم ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن کے دفاع کے لیے ہر دم تیار ہیں، مسلح افواج خطے اور عالمی امن کے قیام میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔