شمالی وزیرستان میں آپریشن، 6 خوارجی دہشتگرد جہنم واصل
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
سٹی 42 : سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 6 خوارجی دہشتگرد ہلاک کردیئے۔
شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جہاں دورانِ فائرنگ 6 خوارج ہلاک ہوگئے۔ ہلاک خوارج سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوئی، مارے گئے خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے ۔
حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے: شبلی فراز
علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا سینیٹائزیشن آپریشن بھی جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
سورس : آئی ایس پی آر
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
شمالی وزیرستان میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت
ماڑی انرجیز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شمالی وزیرستان میں دریافت سے ابتدائی طور پر یومیہ 20 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ ماڑی انرجیز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شمالی وزیرستان میں دریافت سے ابتدائی طور پر یومیہ 20 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔ ماڑی انرجیز کی جانب سے مزید بتایا گیا ہےکہ ابتدائی طور پرایک کروڑ 29 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس حاصل ہونے کا تخمینہ ہے۔