چین ، چھانگ عہ 6 کے نمونے سے چاند پر “میگما سمندر” کے ثبوت حاصل ہوئے
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
بیجنگ : چین کے چھانگ عہ 6 مشن کی جانب سے جمع کیے گئے چاند کے نمونوں کی ایک نئی تحقیق نے اس مفروضے کی تصدیق کی ہے کہ چاند اپنی ابتدائی مراحل میں پگھلے ہوئے “میگما سمندر” سے ڈھکا ہوا تھا، جس سے چاند کی ابتدا اور ارتقا کو سمجھنے کے لئے اہم ثبوت حاصل ہوئے ہیں۔جمعہ کے روز چینی میڈیانے بتا یا کہ چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) کے زیر اہتمام مشترکہ تحقیقی ٹیم کی سربراہی میں یہ تحقیق جرنل سائنس کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہے۔ مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ چاند کے دور اور قریب دونوں اطراف سے ملنے والی بیسالٹ ایک جیسی ہیں ،جو آتش فشاں چٹان کی ایک قسم ہے۔ چھانگ عہ 6 کے نمونوں میں موجود بیسالٹ بنیادی طور پر 2.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان میں آج پنک مون کا نظارہ کیا جا سکے گا
اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج منفرد اور خوبصورت پنک مون کا نظارہ کیا جاسکے گا۔ماہرین فلکیات کے مطابق پنک مون ہر سال بہار کے آغاز پر نظر آتا ہے۔ اور پاکستان میں مکمل پنک مون کا نظارہ آج رات 9 بجکر 8 منٹ پر کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنک مون پوری رات آسمان پر جگمگاتا رہے گا۔ اور چاند کو طلوع کے وقت دیکھنا سب سے خوبصورت ہوتا ہے۔ماہرین کے مطابق سورج غروب ہوتے وقت چاند کچھ زیادہ ہی بڑا اور روشن دکھائی دے گا۔ جبکہ اگلا مکمل چاند ”فلاور مون“ کے نام سے 12 مئی کو نظر آئے گا۔