سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے ثقہ شہادتیں وصول ہونے پر اعلان کیا ہے کہ کل ملک بھر میں یکم رمضان المبارک ہوگی۔
سعودی میڈیا کے مطابق مملکت میں کئی مقامات پر رمضان المبارک کے چاند کو کھلی آنکھوں سے دیکھا گیا۔
علاوہ ازیں دور بین سے چاند دیکھنے کے مقامات سے بھی چاند نظر آنے کی شہادتیں تواتر سے موصول ہوئی ہیں۔
یہ خبر پڑھیں : 33 سال بعد رمضان میں قدرتی طور پر ایسا کیا ہونے جارہا ہے؟ جانیے
جس کے بعد سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے رمضان کا چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔ یکم رمضان کل بروز ہفتہ بتاریخ یکم مارچ کو ہوگی۔
سعودی عرب میں چاند نظر آنے کے بعد وہ تاریخی دن آگیا جو صرف 33 سال میں ایک بار آتا ہے یعنی اسلامی اور عیسوی مہینوں کا آغاز ایک ہی تاریخ سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات؛ رمضان کا چاند دیکھنے کیلیے پہلی بار ڈرونز اور AI کا استعمال
سعودی عرب میں آج سے نماز عشا کے بعد تراویح کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ مسجد الحرام میں نمازیوں کی آمد ابھی سے شروع ہوگئی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چاند نظر ا
پڑھیں:
سعودی عرب ، امریکا کی ایٹمی توانائی کے معاہدے پر دستخط کے لیے بات چیت
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء)امریکہ کے وزیر توانائی کرس رائٹ نے کہا ہے کہ ان کا ملک سعودی عرب کے ساتھ توانائی کے شعبے اور سویلین نیوکلیئر ٹیکنالوجی میں تعاون کے لیے ایک ابتدائی معاہدے پر دستخط کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکی وزیر نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ایٹمی توانائی کے شعبے میں تعاون کی تفصیلات رواں برس کے اختتام تک سامنے آئیں گی۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ مملکت میں تجارتی جوہری توانائی کی صنعت کی تعمیر پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس پر رواں سال حقیقی پیش رفت ہو گی۔سعودی عرب کے وزیر برائے توانائی نے امریکی انرجی منسٹر کرس رائٹ کا کنگ عبداللہ پیٹرولیم سٹڈیز اینڈ ریسرچ سینٹر میں پہنچنے پر خیرمقدم کیا۔کرس رائٹ نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ یقینی طور پر 123 جوہری معاہدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن مملکت میں سویلین نیوکلیئر انڈسٹری کو ترقی دینے کے لیے ریاض کے ساتھ طویل مدتی تعاون کی توقع رکھتا ہے۔