Express News:
2025-04-15@11:26:16 GMT

ماہ رمضان میں ریلوے ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار تبدیل

اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT

لاہور:

ریلوے انتظامیہ کے اعلان کے مطابق رمضان المبارک میں ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صبح کی شفٹ7بجکر 30 منٹ سے لے کر 12 بجکر 30 منٹ تک جبکہ شام کی شفٹ دوپہر 12 بج کر 30 منٹ سے لے کر شام 5بج کر 30 منٹ تک کام کرے گی۔ جمعہ کے روز 12 بج کر 30 منٹ سے لے کر دوپہر2بجے تک نماز جمعہ کا وقفہ ہوگا۔

ایسے تمام ریزرویشن دفاتر جہاں سنگل شفٹ کام کرتی ہے وہاں اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ یہ اوقات کار 15 رمضان المبارک تک لاگو ہوں گے۔ اس کے بعد تمام ریزرویشن دفاتر اپنے پرانے اوقات کار کے مطابق کام کریں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ریزرویشن دفاتر اوقات کار

پڑھیں:

خط ملتے ہی انسداد دہشت گردی عدالتیں فوجی عدالتوں میں تبدیل ہو گئی ہیں. فواد چوہدری

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اپریل ۔2025 )سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری نے چیف جسٹس پاکستان سے شکایت کی ہے کہ 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا خط ملتے ہی انسداد دہشت گردی عدالتیں فوجی عدالتوں میں تبدیل ہو گئی ہیں جبکہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ عدالتی حکم جاری ہی نہیں ہوا تو خط کیسے پہنچ سکتا ہے؟ اگر کوئی خط جاری کیا گیا ہے تو اسے واپس لیا جائے گا.

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں9 مئی مقدمات کی سماعت کے دوران فواد چوہدری عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ میرے مقدمات آپ کی ہدایت کے باوجود مقرر نہیں ہو رہے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ آپ کا کیس کل لگ جائے گا جس پر فواد چوہدری نے کہا کہ میرا کیس مقرر نہیں ہو رہا لیکن ان کیسز کے احکامات سے براہ راست متاثر ہو رہا ہوں سپریم کورٹ سے انسداد دہشت گردی عدالتوں کو خط بھیجا گیا ہے سپریم کورٹ کا خط ملتے ہی انسداد دہشت گردی عدالتیں فوجی عدالتوں میں بدل گئی ہیں.

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ عدالتی حکم جاری ہی نہیں ہوا تو خط کیسے پہنچ سکتا ہے؟ اگر کوئی خط جاری کیا گیا ہے تو اسے واپس لیا جائے گا، پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے موقف اختیار کیا کہ ایسا کوئی خط میرے علم میں نہیں ہے فواد چوہدری نے کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا کے جج نے خط ملنے کی بات کی ہے عدالت نے نو مئی کے مقدمات جمعرات کو بھی مقرر کرنے کی ہدایت کر دی.

واضح رہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے 8 اپریل کو انسداد دہشت گردی عدالتوں کو 9 مئی سے متعلق مقدمات کا فیصلہ 4 ماہ میں کرنے کا حکم دیا تھا عدالت نے قرار دیا تھا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالتیں 4 ماہ میں 9 مئی سے متعلق مقدمات کا فیصلہ کریں اور ہر 15 دن کی پیش رفت رپورٹ متعلقہ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو پیش کریں.

متعلقہ مضامین

  • ایک اور میثاق جمہوریت تک موجودہ صورتحال تبدیل نہیں ہوسکتی. رانا ثنا اللہ
  •  ریاست بہاول پور (آخری قسط)
  • جب تک ایک اور میثاق جمہوریت نہیں ہوگا تب تک موجودہ صورتحال تبدیل نہیں ہوسکتی: رانا ثنا اللہ
  • ملتان سے لاہور آنے والا ٹرین مسافر طبیعت خراب ہونے پر انتقال کر گیا
  • بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات، بولان میل کی وقت تبدیل
  • مسافر ٹرینوں کی سیکورٹی بڑھا دی گئی
  • خط ملتے ہی انسداد دہشت گردی عدالتیں فوجی عدالتوں میں تبدیل ہو گئی ہیں. فواد چوہدری
  • مودی حکومت نے”وقف بورڈ“ کو پوسٹ آفس میں تبدیل کر دیا ہے ، اویسی
  • ٹرمپ ٹیرف عالمی معاشی جنگ...گلوبل اکنامک آرڈر تبدیل ہوگا؟؟
  • میرپور: تمباکو مصنوعات کی رات کے وقت ترسیل پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد