شطرنج کا سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کیلئے تیار ہوجائیں! وزیراعلیٰ سندھ کا طالبہ سے مقابلہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
کراچی:
شطرنج کا ایک ایسا سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کے لیے تیار ہوجائیں جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا، اس معرکے میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا قومی چیمپیئن مہک مقبول سے ہوگا۔
شطرنج کے تخت پر ذہانت کی جنگ جہاں تجربہ اور ابھرتی ہوئی صلاحیتیں آمنے سامنے ہوں گی، پاکستان کی انڈر-18 شطرنج چیمپئن مہک مقبول نے حال ہی میں نیشنل یوتھ چیس چیمپیئن شپ جیتی ہے۔
مہک مقبول حکومت سندھ کے محکمہ تعلیم کے تحت چلنے والے سرکاری کالج ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ اسکول کی طالبہ ہیں، حکومت سندھ کے ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ اسکول کو زندگی ٹرسٹ نے اپنایا ہے۔
اب دیکھنا ہے کہ سرکاری اسکول کی طالبہ کے بڑے چیلنج میں شطرنج کے تخت پر کون ہوگا، حکمت عملی بمقابلہ ٹیلنٹ، کیا وزیر اعلیٰ سندھ مہک کا مقابلہ کر پائیں گے؟
کیا سرکاری اسکول کی طالبہ اس بڑی آزمائش میں سرخرو ہو کر تاریخ رقم کر پائیں گی، اس کا اعلان کل ہونے والے مقابلے میں ہوجائے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ شطرنج کا یہ دلچسپ مقابلہ کل سہ پہر 3 بجے وزیر اعلیٰ ہاؤس سے براہ راست نشر ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کو طلب
سپارکو اعلامیے میں کہا گیا کہ نیا چاند 28 فروری 2025ء کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجکر 45 منٹ پر پیدا ہوگا اور غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی، پاکستان کے بجائے سعودی عرب میں 28 فروری کو چاند نظر آسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کو طلب کرلیا گیا۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس پشاور میں طلب کیا گیا ہے، اجلاس 29 شعبان المعظم 1446 ہجری، بروز جمعہ محکمہ اوقاف پشاور کی بلڈنگ میں ہوگا۔ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں ایک ساتھ رمضان المبارک کے انعقاد کی کوشش کے طور پر چاند دیکھنے کے لیے اجلاس پشاور میں بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔
چند روز قبل رمضان المبارک کے چاند سے متعلق پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے امکان ظاہر کیا تھا کہ پاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ 2025ء سے شروع ہوگا۔ سپارکو اعلامیے میں کہا گیا کہ نیا چاند 28 فروری 2025ء کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجکر 45 منٹ پر پیدا ہوگا اور غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی، پاکستان کے بجائے سعودی عرب میں 28 فروری کو چاند نظر آسکتا ہے۔