Daily Mumtaz:
2025-02-28@19:37:19 GMT

چائنا میڈیا گروپ کی مصنوعی ذہانت کی عمارت کا افتتاح

اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT

چائنا میڈیا گروپ کی مصنوعی ذہانت کی عمارت کا افتتاح

 

چائنا میڈیا گروپ کی مصنوعی ذہانت کی عمارت کے افتتاح کی تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ اور چین کے قومی کمیشن برائے اصلاحات و ترقی کے نائب سربراہ چاؤ چن شن نے تقریب سے خطاب کیا اور سی ایم جی کی مصنوعی ذہانت کی عمارت کی نقاب کشائی کی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے محکمہ اطلاعات کے نائب سربراہ ہونگ ڈا یونگ ، سی ایم جی کے نائب صدر وانگ شیاؤ چن اور دیگرمہمانوں نے “سی ایم جی ویڈیو اور آڈیو میڈیا ماڈل 2.

0” کا آن لائن افتتاح کیا۔ چائنا میڈیا گروپ کی مصنوعی ذہانت کی ترقی پر وائٹ پیپر (2025 ایڈیشن) بھی اسی دن جاری کیا گیا۔
اپنی تقریر میں شن ہائی شیونگ نے کہا کہ سی ایم جی اعلی معیار کے چینی میڈیا میٹریل کو ترقی دے گا، صنعت کے جدید اے آئی جی سی میڈیا ایپلی کیشن پلیٹ فارم کی تعمیر کرے گا، میڈیا کے شعبے میں نئے معیار کی پیداواری قوتوں کی ترقی کو تیز کرے گا، اور عالمی میڈیا انڈسٹری کو اپ گریڈ کرنے کے لئے “چینی بینچ مارک” فراہم کرنے کی کوشش کرے گا۔ چاؤ چن شن نے اپنی تقریر میں اس یقین کا اظہار کیا کہ چائنا میڈیا گروپ اور یونیورسٹیوں، سائنسی تحقیقی اداروں اور مارکیٹ اداروں کے مابین تعاون چینی میڈیا میٹریل کی تعمیر کو تیز کرے گا، اور خبروں کی براڈکاسٹنگ کے میدان میں جنریٹیو مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی جدید ایپلی کیشنز کی ترقی کو تیز کرے گا. تقریب کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ نے پیکنگ یونیورسٹی سمیت دیگر یونیورسٹیوں، اسٹیٹ انفارمیشن سینٹر جیسے تھنک ٹینکس اور ہواوے اور ٹینسینٹ جیسے بڑے ماڈل آر اینڈ ڈی اداروں کے ساتھ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے تاکہ میڈیا براڈکاسٹنگ میں مصنوعی ذہانت کے اطلاق کو مشترکہ طور پر آگے بڑھایا جائے۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

وزیر اعلیٰ سندھ کا رمضان میں مصنوعی مہنگائی پر سخت کارروائی کرنے کا حکم

— فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حکم دیا ہے کہ ماہِ صیام میں مصنوعی مہنگائی پر سخت کارروائی کی جائے۔

ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 30 نکات پر غور کیا گیا اور اہم فیصلے ہوئے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے وزراء کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں تیزی لائی جائے، جن اسکیموں پر کام سست روی کا شکار ہے، وہاں پیش رفت کو تیز کیا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کورنگی صنعتی ایریا میں لوٹ مار کا نوٹس

کراچی وزیراعلیٰ سندھ نے کورنگی صنعتی ایریا میں...

ترجمان نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے رمضان المبارک میں انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ ماہِ صیام میں ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، عوام کو سہولتو ں کی فراہمی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں، بازاروں میں معیاری اشیاء کی وافر اور سستی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ رمضان میں پانی اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، ٹریفک مینجمنٹ کو مؤثر بنایا جائے تاکہ عوام کو مشکلات نہ ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی کارکنوں کی نصف تعداد مصنوعی ذہانت کے بارے میں فکرمند کیوں؟  سروے
  • گلگت، سیف الرحمن ہسپتال میں جی بی کے پہلے این آئی سی یو کا افتتاح
  • فلپائن میں آتشزدگی، آٹھ افراد ہلاک
  • سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم کی ویڈیو وائرل کرنے والا ملزم گرفتار
  • وزیر اعلیٰ سندھ کا رمضان میں مصنوعی مہنگائی پر سخت کارروائی کرنے کا حکم
  • پانچواں چائنا انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو13 سے 18 اپریل تک منعقد ہو گا
  • سندھ بلڈنگ، ڈائریکٹر آصف رضوی کا کارنامہ، سرکاری کوارٹر پر عمارت تعمیر
  • چینی دیہی احیاء کا فروغ عوامی خوشحالی کی بنیادوں کو مضبوط بنا رہا ہے، چینی میڈیا
  • صدر کی میڈیا کوریج کے لیے وائٹ ہاؤس کے روایتی میڈیا گروپ میں ردو بدل  اور جدت لانے کا اعلان