مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو بھی چاند نظر نہیں آیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک : مسجد قاسم علی خان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بھی چاند نظر نہ آںے اور پہلا روزہ اتوار کو رکھے جانے کا اعلان کردیا۔
رمضان المبارک کے چاند سے متعلق مقامی رویت ہلال کمیٹی کا باضابطہ اجلاس مسجد قاسم علی خان میں منعقد ہوا جس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کی۔ اجلاس میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے علما نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران شرکا کو کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے: شبلی فراز
اجلاس کے اختتام پر مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے رویت ہلال نہ ہونے پر دو مارچ بروز اتوار کو یکم رمضان المبارک کا اعلان کردیا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پنک مون جلوہ گر ہو گا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پنک مون کا شاندار نظارہ کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے خبرایجنسی کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ پنک مون پاکستان ،امریکا، برطانیہ، بھارت ،آسٹریلیا اور افریقہ سمیت مختلف ممالک میں دیکھا جاسکے گا، پنک مون ہر سال بہار کے آغاز پر نظر آتا ہے۔
ماہرین فلکیات نے اس حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان میں مکمل پنک مون کا نظارہ آج رات 9 بج کر 8 منٹ پر کیا جاسکے گا، سورج غروب ہوتے وقت چاند کچھ زیادہ ہی بڑا اور روشن دکھائی دے گا، فلاور مون نامی اگلا مکمل چاند 12 مئی کو نظر آئے گا۔
ماہرین فلکیات کا مزید کہنا تھا کہ سال2025 میں مجموعی طور پر 12 مکمل چاند کا نظارہ کیا جاسکتا ہے۔
ٹرمپ کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے نوجوان نے اپنے والدین کو مار دیا، لیکن کیوں؟
مزید :