کیا 4 مارچ سے پیٹرول پمپس بند ہوجائیں گے؟ عوام کے لئے اہم خبر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
کراچی (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں 4 مارچ سے پیٹرول پمپس بند ہونے سے متعلق عوام کے لئے اہم خبر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 4 مارچ کو ملک بھر میں پٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اس حوالے سے پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کیا اور کہا 4 مارچ کو پٹرول پمپس کی ہڑتال کے اعلان سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔
عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم ڈیلرزکو خیال رکھنا ہے رمضان میں کسی کو تنگ نہیں کرناچاہتے، پٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن کیخلاف ہیں۔
چیئرمین پاکستان پٹرولیم ڈیلز نے کہا کہ ڈی ریگولیشن کے بعد اسمگلنگ مزید بڑھ گئی ہے، وزارت پٹرولیم اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوئی اقدام نہیں کررہا۔
یاد رہے چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز کا کہنا تھا کہ 3 سال سے پیٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن کی کوششیں ہورہی تھیں، ہڑتال کی کال دی تو ہمیں اسلام آباد بلایا گیا میں نےانکار کردیا، مجھے دھمکی بھی دی گئی مگر میں پیچھے نہیں ہٹا، ہم سے مشورے کے بغیر اچانک ڈی ریگولیشن کا اعلان کردیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ ڈی ریگولیشن سے کمپنیوں میں اسمگلنگ پروڈکٹ کی فروخت ہوگی، ہم پیٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن کیلئے تیار نہیں ہیں، اگر یہ حرکت ہوئی تو ہم پمپس بند کردیں گے۔
مزیدپڑھیں:رہائشی پلاٹس خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے اہم خبر
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ڈی ریگولیشن
پڑھیں:
امریکی صدر کا سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کی مصنوعات پر جلد محصولات عائد کرنے کا اعلان
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ جلد ہی سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کی مصنوعات پر محصولات کا اعلان کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔(جاری ہے)
عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے اپنے طیارے میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کی مصنوعات پر ٹیرف مستقبل قریب میں لاگو ہوں گے۔