رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ اتوار 2 مارچ کو ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کا چاند دکھائی نہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک 1446 ہجری کا پہلا روزہ اتوار 2 مارچ کو ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کے موقعے پر عوام کو ایل پی جی کی قیمت میں ریلیف
واضح رہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعے کو پشاور میں ہوا تاہم چاند دکھائی دینے کی کوئی گواہی نہیں مل سکی۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے مطابق چاند نظر آنے کی حد 7 بجکر 24 منٹ تک تھی۔
قبل ازیں چاند نظر نہ آنے کی صورت میں لاہور زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیا تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں چاند نظر نہیں آیا۔ شہر میں 6 بجکر 32 منٹ تک چاند دیکھا جا سکتا تھا جو نہیں ہوسکا۔
مزید پڑھیے: رمضان سے پہلے پیٹرول پرائس میں کتنا اضافہ ہوسکتا ہے؟
علاوہ ازیں پنجاب کے دیگر اضلاع سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت نہیں موصول ہوئی تھی۔
دوسری جانب کراچی اور کوئٹہ میں بھی زونل کمیٹیوں کو چاند دکھائی دینے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
قبل ازیں قومی ادارے سپارکو کی جانب سے بھی مطلع کیا گیا تھا کہ نئے چاند کی پیدائش آج صبح 5 بج کر 45 منٹ پر ہوئی ہے جس کی وجہ سے آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی۔
ترجمان سپارکو کے مطابق 28 فروری کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور بلندی 5 ڈگری ہوگی ، چاند کی کم بلندی اور فاصلے کی وجہ سے ہلال کا نظر آنا مشکل ہے۔
ترجمان کے مطابق آج چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ 7 ڈگری، ہلال انسانی آنکھ سے نظر نہیں آئے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
رمضان کا چاند مرکزی رویت ہلال کمیٹی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: رمضان کا چاند مرکزی رویت ہلال کمیٹی رویت ہلال کمیٹی رمضان المبارک کے مطابق چاند نظر کا چاند چاند کی
پڑھیں:
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز
پشاور (سب نیوز) رواں برس رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔
محکمہ اوقاف کے مطابق رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت ہوگا۔
اس کے علاوہ کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد، لاہور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹی کے اجلاس ہوں گے۔ چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔
دوسری جانب جامع مسجد قاسم علی خان کی مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی کل پشاور میں منعقد ہوگا، جس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی کریں گے۔