چین اور پاکستان کے درمیان خلابازوں کی تربیت سے متعلق تعاون کے معاہدے پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز


پاکستانی خلاباز مشنز کے لیے چینی خلائی اسٹیشن تک رسائی حاصل کر سکیں گے

اسلام آباد:
چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس اور پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن نے باضابطہ طور پر وزیراعظم ہاؤس پاکستان میں تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے معاہدے پر دستخط کی تقریب کا مشاہدہ کیا ۔ یوں چینی حکومت کی جانب سے دوسرے ممالک کے لیے خلابازوں کے انتخاب اور تربیت کے پروگرام کا آغاز ہوا ۔

جمعہ کے روز جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اس پروگرام کے نتیجے میں چینی خلائی اسٹیشن پہلے غیر ملکی خلاباز کو خوش آمدید کہے گا، جس سے چین اور پاکستان کے درمیان انسان بردار خلائی پرواز کے شعبے میں گہرے تعاون کا ایک نیا باب رقم کیا جائےگا۔

منصوبے کے مطابق فریقین تقریباً ایک سال کے عرصے میں خلابازوں کے انتخاب کے عمل کو مکمل کریں گے۔پاکستانی خلاباز چین میں ہمہ جہت منظم تربیت حاصل کریں گے اور آئندہ چند سالوں میں چینی خلابازوں کے ساتھ مل کر قلیل مدتی مشنز کے لیے چینی خلائی اسٹیشن تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: معاہدے پر دستخط اور پاکستان

پڑھیں:

چین اور ملائیشیا کو اسٹریٹجک روابط کو مضبوط بنانا چاہئے، چینی صدر

چین اور ملائیشیا کو اسٹریٹجک روابط کو مضبوط بنانا چاہئے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ کا ایک مضمون ملائیشیا کے میڈیا میں شائع ہوا، جس کا عنوان  ہے  “چین ملائیشیا دوستی کے جہاز کی بہتر مستقبل کی جانب رہنمائی”۔منگل کے روز اس مضمون میں شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور ملائشیا   کے درمیان ایک ایسا ہم نصیب معاشرہ قائم ہے جو  مشترکہ طور پر  ہر دکھ سکھ  میں شریک  ہے۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور ملائیشیا کو اسٹریٹجک روابط کو مضبوط بنانا چاہئے ، سیاسی باہمی اعتماد کو بڑھانا چاہئے ، مشترکہ طور پر “بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر کے لئے دونوں حکومتوں کےدرمیان  تعاون کے منصوبے پر عمل درآمد کرنا چاہئے ، ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی اور حکمرانی میں تجربے کے تبادلے کو مضبوط بنانا چاہئے ، اور اعلی سطحی اسٹریٹجک تعاون کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی ترقی کو فروغ دینا چاہئے۔ باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنا، اعلی معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دینا، صنعتی اور سپلائی چین میں تعاون کو مضبوط بنانا، اور ڈیجیٹل معیشت، سبز معیشت، بلیو اکانومی اور سیاحتی معیشت میں تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے،

تاکہ اپنی اپنی  جدید کاری کے عمل میں ایک دوسرے کی مدد کی جاسکے۔شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین آسیان اتحاد اور آسیان یکجہتی  کی تعمیر کی بھرپور حمایت کرتا ہے، علاقائی ڈھانچے میں آسیان کی مرکزیت کی حمایت کرتا ہے، 2025 میں آسیان کی صدارت کے لئے ملائیشیا  کی مکمل حمایت کرتا ہے، اور چین-آسیان تعلقات کے کوآرڈینیٹر کے طور پر ملائیشیا کے بہتر کردار کا منتظر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور چین کے درمیان سمندری تعاون پر پانچواں مذاکراتی دور، تعاون برقرار رکھنے کا فیصلہ
  • سی پیک کے تحت پاکستان میں 25 ارب ڈالر سے زائد کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی، چینی میڈیا
  • تارکین وطن کے حوالے سے ٹرمپ نے نئے ایگزیکٹو آڈر پر دستخط کردئیے
  • ٹرمپ نے نئے ایگزیکٹو آڈر پر دستخط کردیے
  • چین اور ملائیشیا کے درمیان افرادی و ثقافتی تبادلے کی سرگرمی کی تقریب کا کوالالمپور میں انعقاد  
  • چین اور ملائیشیا کو اسٹریٹجک روابط کو مضبوط بنانا چاہئے، چینی صدر
  • چین ویتنام کے ساتھ اسٹریٹجک روابط کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے، چینی صدر
  • شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے جنسی زیادتی کرکے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
  • آرمی چیف سے امریکی وفد کی ملاقات، آئی ٹی کے شعبہ میں تعاون کے ایم او یوز پر دستخط
  • سعودی عرب ، امریکا کی ایٹمی توانائی کے معاہدے پر دستخط کے لیے بات چیت