آج چاند کیوں نظر نہیں آسکتا؟ سپارکو نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
قبل ازیں قومی ادارے سپارکو کی جانب سے بھی مطلع کیا گیا تھا کہ نئے چاند کی پیدائش آج صبح 5 بج کر 45 منٹ پر ہوئی ہے جس کی وجہ سے آج غروب افتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی۔
ترجمان سپارکو کے مطابق 28 فروری کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور بلندی 5 ڈگری ہو گی، چاند کی کم بلندی اور فاصلے کی وجہ سے ہلال کا نظر آنا مشکل ہے۔
ترجمان کے مطابق آج چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ 7 ڈگری، ہلال انسانی آنکھ سے نظر نہیں آئے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چاند کی
پڑھیں:
سپریم کورٹ نے لاء کلرکس کی آسامیوں کا اعلان کر دیا
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے لاء کلرکس کی آسامیوں کا اعلان کر دیا۔
ترجمان سپریم کورٹ آف پاکستان کے مطابق اعلیٰ عدلیہ نے لاء کلرکس کی آسامیوں کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں، ان آسامیوں پر تقرری ایک سال کی مدت کیلئے کی جائے گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کلرک شپ پروگرام کا آغاز جون 2025 سے ہوگا اور اس کے لئے درکار تمام شرائط، اہلیت کے معیار اور درخواست فارم سپریم کورٹ کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں، امیدوار www.supremecourt.gov.pk پر جا کر فارم حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 مئی 2025 رات 11:59 بجے مقرر کی گئی ہے۔
ترجمان سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ درخواستیں مقررہ شرائط و ضوابط کے مطابق ہی قابلِ قبول ہوں گی۔
Post Views: 1