کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2025ء) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں جمعہ کو امن و امان اور قومی شاہراہوں کی غیر قانونی بندش سے متعلق اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یکم جنوری سے اب تک 76 مرتبہ قومی شاہراہوں کی بندش کے واقعات رونما ہوئے ہیں شاہراہوں کی بندش سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اجلاس میں وزیر اعلی بلوچستان نے تسلسل سے شاہراہوں کی بندش کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی روک تھام کیلئے موثر حکمت عملی مرتب کرنے کا حکم دیا وزیر اعلی نے کہا کہ ایسے تمام اضلاع جہاں روڑز کی بندش تاحال جاری ہے وہاں فوری طور پر شاہراہیں بحال کی جائیں بصورت دیگر متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی ہوگی وزیر اعلی نے صوبے میں ایک بار پھر دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات جاری کئے تاکہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو روکا جا سکے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ احتجاج کرنا ہر شہری کا حق ہے لیکن قومی شاہراہوں کو بلاک کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بعض عناصر خواتین اور بچوں کو ڈھال بنا کر مسافروں کو تنگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو ناقابل قبول ہے اور اس قسم کی سرگرمیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ترجمان کے مطابق اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم، آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری سمیت اعلی حکام نے شرکت کی اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا وزیر اعلی بلوچستان نے ہدایت کی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے شاہراہوں کی غیر قانونی بندش کی روک تھام کے لیے موثر حکمت عملی اپنائیں اور عوام کی مشکلات کا فوری ازالہ کریں.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شاہراہوں کی بندش اعلی بلوچستان قومی شاہراہوں وزیر اعلی اجلاس میں

پڑھیں:

ایڈیشنل ججز تعیناتی؛ چیف جسٹس کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس

اسلام آباد:

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس شروع ہوگیا۔
 

ذرائع کے مطابق اہم اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے 8 سیشن ججز کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ راجا غضنفر علی خان، قیصر نذیر بٹ، اکمل خان، تنویر احمد شیخ ، جزیلہ اسلم، طارق محمود باجوہ، شاہدہ سعید اور  اکبر گل خان کے نام زیر غور آئیں گے۔

 

متعلقہ مضامین

  • شطرنج کا سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کیلئے تیار ہوجائیں! وزیراعلیٰ سندھ کا طالبہ سے مقابلہ
  • کوئٹہ، بلوچستان کی امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد
  • جوابدہی اور عوامی خدمت سرکاری افسران کی بنیادی ذمہ داریاں ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ
  • ایڈیشنل ججز تعیناتی؛ چیف جسٹس کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس
  • کوئٹہ میں میڈیا ہاوسز کی بندش قابل مذمت ہے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
  • وزیراعلیٰ سندھ کا رمضان میں مصنوعی مہنگائی پر سخت کارروائی کرنے کا حکم
  • وزیر اعلیٰ سندھ کا رمضان میں مصنوعی مہنگائی پر سخت کارروائی کرنے کا حکم
  • بلوچستان میں قومی شاہراہوں کی بندش کے باعث ایئر لائنز نے کرایے دگنے کر دیے
  • شاہراہوں کی تعمیر، بلوچستان ہائیکورٹ نے چیئرمین این ایچ اے، سیکریٹری پلاننگ کو طلب کرلیا