حماس کے خلاف 6 ناکام اسرائیلی تدابیر
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
اسلام ٹائمز: فلسطینی عوام نے قیدیوں کی رہائی کے ہر دور کے بعد یہ ظاہر کیا ہے کہ وہ حماس تحریک کی پہلے سے زیادہ حمایت کرتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ ہزاروں فلسطینی قیدیوں کی رہائی سے حماس کے ساتھ عوام یکجہتی مضبوط ہوئی ہے۔ بہر حال، حماس کو تباہ کرنے کی تمام سابقہ حکمت عملیوں کی ناکامی کے باوجود، اس تحریک کو ہوشیار رہنا چاہیے اور نئے اقدامات اٹھاتے ان تمام ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادگی رکھنی چاہیے، جن کا صیہونی حکومت ممکنہ طور پر سہارا لے گی، بشمول کرونین کی طرف سے تجویز کردہ اسٹریٹجک حل، جسے اس نے صیہونی حکومت کو تجویز کیا ہے۔ فلسطین سے خصوصی رپورٹ:
حماس کو تنہا کر کے اسے اندر سے کمزور کرنیکی حکمت عملی، 2024 کے لیے فارن افیئر میگزین کے ایڈیٹرز کے منتخب کردہ 10 مضامین میں سے ایک تھا۔ یہ مضمون کارنیگی میلن انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹیجی اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر اور "دہشت گردی کیسے ختم ہوسکتی ہے: رجعت پسندی اور دہشت گرد جماعتوں کی تباہی کو سمجھنا" کے مصنف آوڈری کرتھ کرونین نے لکھا تھا۔
اس مضمون میں مصنف نے اسلامی مزاحمتی تحریک "حماس" کے ساتھ صیہونی حکومت کے تعامل کے بارے میں ایک مختلف نقطہ نظر پیش کیا ہے، جس میں اس نے بقول اس کے "دہشت گرد گروہ" کے خاتمے کے لیے چھ ممکنہ حل تجویز کیے ہیں اور خاص طور پر "اندر سے سقوط" پر مبنی حکمت عملی پر توجہ مرکوز کی ہے۔ اس رپورٹ میں مصنف کی طرف سے اٹھائے گئے اہم نکات کو پیش کیا گیا ہے اور کرونین کے مضمون پر صیہونی فریق کے ردعمل پر بھی بات کی گئی ہے۔
موجودہ منظرنامہ اور اسٹریٹجک تباہی کے نتائج
کرونین نے اعتراف کیا ہے کہ فوجی کارروائیوں سے صیہونی حکومت نے فلسطینیوں میں حماس کی حمایت میں اضافہ کیا ہے اور عالمی سطح پر حکومت کی پوزیشن کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ اس سے اسرائیلی حکومت کے اہم ترین اتحادی واشنگٹن کے ساتھ تعلقات پر بھی شدید دباؤ پڑا ہے۔ مصنف نے لکھا ہے کہ اس سے بھی بدتر بات یہ ہے کہ تل ابیب کے حماس کے ہزاروں جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کے دعوے کے باوجود، اس بات کا ثبوت موجود ہے کہ یہ تحریک اسرائیل کو پہلے سے زیادہ خطرے سے دوچار کر سکتی ہے۔
انہوں نے مارچ 2024 میں فلسطینی سینٹر فار پولیٹیکل اینڈ فیلڈ ریسرچ کے ایک سروے کے نتائج کا بھی حوالہ دیا، جس میں بتایا گیا تھا کہ غزہ کے رہائشیوں کی حماس کے لیے حمایت 50 فیصد مزید بڑھ گئی ہے، جو دسمبر 2023 کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہے۔ اگرچہ مصنف حماس کو ایک دہشت گرد تنظیم ہونے کے لیے تمام ضروری معیارات کا حامل سمجھتا ہے اور اس کا خیال ہے کہ اس تحریک کی تباہی "بلا شبہ فلسطینیوں، اسرائیل، مشرق وسطیٰ اور امریکہ کے لیے فائدہ مند ہوگی۔"
وہ یہ بھی کہتا ہے کہ صیہونی حکومت کا فلسطینی شہریوں کے لیے مہلک ردعمل حماس کے مفاد میں ہے اور تھا۔ کرونین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عرب اور اسلامی ممالک اور یہاں تک کہ مغربی نوجوانوں کی نظر میں بھی زیادہ قابل قبول بیانیہ حماس کا ہی ہے، جس کے مطابق صیہونی حکومت جارح اور مجرم ہے اور حماس معصوم فلسطینیوں کی محافظ ہے۔ آسان الفاظ میں یہ کہہ سکتے ہیں کہ مصنف ایک بار پھر اس بات پر زور دیتا ہے کہ غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ تدبیراتی کامیابی تھی، لیکن حماس کو اسٹریٹیجک شکست دینے کے لیے ایک بہتر حکمت عملی کی ضرورت ہے۔
مصنف کے بقول اس بات کی گہرائی سے آگاہی بھی ضرروی ہے کہ دہشت گرد گروہوں کی زندگی کو کیسے ختم کیا جائے۔ گزشتہ صدی کے دوران 457 دہشت گرد تنظیموں اور گروپوں پر کیے گئے ایک مطالعے کا حوالہ دیتے ہوئے مصنف نے لکھا ہے کہ کونسے چھ نکات پر مبنی حکمت عملی دہشت گرد گروہوں کی تباہی کا باعث ہو سکتی ہے اور ہر حکمت عملی کا کوئی بھی نکتہ ایک دوسرے سے مکمل طور پر الگ نہیں، کیونکہ اکثر اوقات، کئی حل ایک گروپ پر بیک وقت لاگو ہوتے ہیں۔
یہ متعدد عوامل ان گروپوں کی سرگرمیوں کو ختم کرنے میں کردار ادا کرتے ہیں۔ کرونین نے زور دیا ہے کہ صیہونی حکومت کو اس بات پر خصوصی توجہ دینی چاہیے کہ حماس جیسے گروہوں کا خاتمہ فقط عسکری تدبیرات کے ذریعے ممکن نہیں ہوتا، بلکہ اسٹریٹجک سطح پر ہی ان کی شکست ممکن ہوتی ہے۔ 7 اکتوبر 2023 سے صیہونی حکومت حماس کو تباہ کرنے یا دبانے اور اس کے وجود کو مٹانے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن یہ ناکام رہی ہے اور اس کے لئے بہتر حکمت عملی یہ ہے کہ اس گروہ کی عوامی حمایت کو کم کر کے اس کے مکمل خاتمے کا حل تلاش کیا جائے۔
1۔ اہداف کا حصول
مصنف کا خیال ہے کہ کسی گروہ کے خاتمے کا پہلا سبب اس کے متعین کردہ اہداف کا پورا ہونا ہے اور اس نے تاریخ میں ایسی مثالیں بھی پیش کی ہیں۔ جن میں جنوبی افریقہ میں افریقن نیشنل کانگریس کا ملٹری ونگ بھی شامل ہے، جس نے نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کی۔ اسی طرح ایک مثال یہودی مسلح گروہ ارگون آرگنائزیشن کی ہے، جس نے دہشت گردی کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے بہت سے عرب قبائیل کو ہجرت پر مجبور کرنے کے ساتھ ساتھ صیہونی ریاست کی بنیاد ڈالنے میں مدد فراہم کی۔
مصنف کا خیال ہے کہ اس بات کا امکان نہیں ہے کہ حماس "دریا سے سمندر تک" "پورے فلسطین کی آزادی" کے نعرے اور مقصد کو حاصل کرنے سے پہلے کہیں رکے۔ حالانکہ یہ مقصد اس وقت تک حاصل نہیں ہو سکتا، جب تک صیہونی حکومت اپنی سالمیت اور استحکام کو اس حد تک کمزور نہیں کر دیتی کہ وہ اپنی ہی بے ساختہ تباہی کا باعث بنے، جو فی الحال ناممکن ہے۔ اس لئے فلسطین کی مکمل آزادی کا ہدف جب تک موجود ہے، حماس باقی ہے۔
2۔ ماھیت میں تغییر
کرونین دوسرے سبب کا ذکر کرتا ہے کہ اس کے بقول ایک "دہشت گرد گروہ" اپنی ماھیت بدلنے یا کچھ اور بن جانے کی وجہ سے ختم ہو جاتا ہے۔ مصنف کے مطابق یہ تب ممکن ہوتا ہے جب ایک جرائم پیشہ گروہ مالی فوائد کے لیے موجودہ صورت حال سے فائدہ اٹھائے اور اس کے بعد ہر قسم کی سیاسی پیش رفت کی کوشش بند کردے۔ مصنف خود تسلیم کرتا ہے کہ اس لحاظ سے اس بات کا امکان نہیں ہے کہ حماس ایک مزاحمتی اور آزادی پسند تحریک کے علاوہ کسی اور چیز میں تبدیل ہو جائے۔
3۔ کامیاب فوجی دباؤ
مصنف کے نزدیک تیسرا راستہ کامیاب فوجی کریک ڈاؤن ہے۔ کرونین کا کہنا ہے کہ غزہ میں اپنے جابرانہ طریقوں کو درست ثابت کرنے کے لیے صہیونی حکام نے دعویٰ کیا کہ حماس بھی دولت اسلامیہ عراق و شام (ISIS) سے ملتی جلتی ہے اور اسی طرح کی حکمت عملی اپنا کر اسے شکست دی جا سکتی ہے، لیکن ثابت ہوا ہے کہ یہ دعویٰ خود صہیونیوں کے لیے بھی قابل قبول نہیں تھا۔ فلسطینی رائے عامہ کی تو بات ہی دوسری ہے۔ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ خالص فوجی ذرائع کا استعمال شاذ و نادر ہی کامیاب ہوتا ہے، جو 15 ماہ کی جنگ کے بعد ثابت ہو چکا ہے۔
4۔ رہنماؤں کی گرفتاری یا قتل
مصنف کے مطابق چھوٹے چھوٹے گروپوں کے لیڈر مارے جاتے ہیں تو وہ دوبارہ مزید چھوٹے گروپوں کیصورت میں تقسیم ہوکر کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں، وہ زیادہ تر رضاکار ہوتے ہیں اور ان کے پاس اپنے قتل یا گرفتار ہونیوالے لیڈر کی جانشینی کا کوئی عملی منصوبہ نہیں ہوتا ہے۔ لیڈروں کی گرفتاری اور قتل کا یہ حل عام طور پر ان گروپوں کو کمزور اور ختم کرنے کے لیے کام کرتا ہے، جن کی عمریں 10 سال سے کم ہوتی ہیں۔
حماس جیسے وہ گروپ جو پرانے ہیں اور وسیع تر نیٹ ورک بنا چکے ہوتے ہیں، ان کے لئے اس اصول کا اطلاق نہیں ہوتا۔ اس لئے حماس کے قائدین کو قتل کرنے کا طریقہ اچھا انتخاب نہیں ہے۔ کیونکہ اس کے پاس روابط اور تعلقات کا ایک مضبوط نیٹ ورک ہے۔ یہ روابط اور تعلقات تقریباً 40 سال پرانے ہیں اور اگر قائدین کا قتل اس تحریک کی زندگی کو ختم کرنے میں کارگر ہوتا تو یہ مقصد بہت پہلے حاصل کر لیا جاتا۔
مزے کی بات یہ ہے کہ حماس کے رہنماؤں جیسے یحییٰ عیاش، احمد یاسین، عبدالعزیز رنتیسی، اسماعیل ہنیہ اور یحییٰ سنوار کے قتل نے حماس کی صلاحیتوں یا منصوبوں پر کوئی اثر نہیں ڈالا ہے، بلکہ اس کے ردعمل کا باعث بنا ہے، جس سے حماس کو عوامی حمایت اور مضبوط بنیاد فراہم کرنے کے حوالے سے فائدہ ہوا ہے، اور اس نے اپنے اردگرد مزید حمایتیوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ تحریک نے لیڈرشپ کی تبدیلی کے ذریعے اپنی طاقت بھی ثابت کر دی ہے۔
5۔ طویل المدتی سیاسی حل
مصنف کا مشورہ ہے کہ صیہونی حکومت حماس کے رہنماؤں کو قتل کرنے اور طاقت کا سہارا لینے کے بجائے پانچواں حل استعمال کر سکتی ہے جو کہ طویل المدتی سیاسی حل کے حصول کے لیے تحریک کے ساتھ بات چیت اور گفتگو ہے، لیکن یہ مشورہ ہی صہیونیوں کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ہے۔ مذاکرات میں کسی علاقائی یا زمینی تنازعے کی بات تو ہو سکتی ہے، لیکن بقول اس کے "دہشت گرد گروہوں" کے ساتھ مذہب یا نظریے کی بنیاد پر کوئی بات چیت مطلوبہ نتائج نہیں دے سکتی۔
6۔ اندر سے خاتمہ
مصنف نے ایک چھٹے حل کو حماس کو اندرونی طور پر کمزور کرنے کے طور پر بیان کرتے ہوئے اسے ایک اسٹریٹجک آپشن قرار دیا ہے۔ وہ یہ کہ فلسطینیوں میں حماس کی حمایت کسی طرح ختم کردی جائے۔ لیکن یہ نکتہ اس کے اپنے موقف سے متصادم بھی ہے۔ وہ مضمون کے شروع میں حماس کو حاصل عوامی حمایت کو تسلیم کرتا ہے، لیکن پھر دعویٰ کرتا ہے کہ اس کی مقبولیت میں کمی آرہی ہے۔
ان کا مشورہ ہے کہ صیہونی حکومت حالات کو اس طرح تبدیل کرے کہ غزہ میں رہنے والے فلسطینی حماس کے متبادل کے بارے میں سوچیں اور محسوس کریں کہ حماس کے بغیر ان کا مستقبل زیادہ امید افزا ہو سکتا ہے۔ اس سلسلے میں، کرونین تجویز کرتا ہے کہ صیہونی حکومت کو غزہ میں داخل ہونے والی انسانی امداد کے حجم میں تیزی سے کمی کرنے اور رکاوٹ ڈالنے کی بجائے انسانی امداد کی وسیع پیمانے پر تقسیم کا انتظام کرنا چاہیے۔
وہ یہ بھی تجویز کرتا ہے کہ اسرائیلی حکومت غزہ میں زندگی کے بنیادی ڈھانچے اور گھروں کو تباہ کرنے کی پالیسی بند کرے اور حماس کے جانے کے بعد غزہ کی مستقبل کی تعمیرنو کے منصوبے پیش کرے۔ مصنف اجتماعی سزا کے استعمال کو روکنے کی اہمیت پر بھی زور دیتا ہے، کیونکہ یہ عمل فلسطینی رائے عامہ کو مشتعل کرتا ہے۔ اس کے بجائے فلسطینیوں کو یہ پیغام جانا چاہیے کہ غزہ کے جن لوگوں کا حماس سے کوئی تعلق نہیں ہے ان سے صیہونی حکومت کو کوئی مسئلہ نہیں۔
کرونین نے یہ تسلیم کرتا ہے کہ کئی دہائیوں کے تنازعے اور بڑی فوجی کارروائیوں کے باوجود اسرائیلی حکومت حماس کو تباہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی تھی اور اب یہ ثابت ہو گیا ہے کہ صیہونی ریاست یہ صلاحیت مزید کھو رہی ہے، لیکن وہ حماس کو اندرونی طور پر کمزور اور کھوکھلا کر کے اسے شکست دے سکتی ہے اور اس مقصد کے لیے اسے متبادل منصوبے اور راہ حل پر عمل کرنا چاہیے اور تحریک کے اندر موجود تقسیم اور اختلافات کا اپنے حق میں فائدہ اٹھانا چاہیے۔
صیہونی حکومت کا ردعمل
آوڈری کرونن کے اس مضمون کو رد کرنیکے لیے فلسطینیوں کی طرف سے ردعمل کی ضرورت نہیں تھی۔ کیونکہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے خارجہ پالیسی کے مشیر اوویر فالک نے اسی میگزین میں شائع ہونے والے ایک مضمون کے ساتھ اس کا کو بخوبی انجام دیا، جس میں انہوں نے نشاندہی کی کہ کرونین غلطی پر تھے کہ اگر حماس کو "خود کو شکست دینے" کے لیے چھوڑ دیا گیا تو وہ منہدم ہو جائے گی۔ ایسا نہیں بلکہ اس یہ کام مکمل کرنیکے لیے مزید کارروائی کی ضرورت ہے۔
فالک نے فوجی مداخلت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ایسے دعوے کیے ہیں جن کو اکثر لوگ غیر حقیقی سمجھتے ہیں، بشمول اس دعویٰ کے کہ صیہونی حکومت نے شہریوں کی ہلاکتوں کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے اور یہ کہ اگر حماس اپنے ہتھیار ڈال دے، غیر مشروط شکست ماننے پر راضی ہو جائے اور تمام صہیونی قیدیوں کو رہا کر دے، تو جنگ بہت جلد ختم ہو سکتی ہے۔
اس کے برعکس، کرونین کا خیال ہے کہ اس مسئلے کا حل حماس کی کمزوریوں کو خود اس کے خلاف استعمال کرنا اور عام لوگوں کو اس کے خلاف اکسانا یا حماس کے اندر اندرونی تقسیم اور اختلافات کو ہوا دینا ہے اور وہ اس حل کو اسٹریٹجک حل کے طور پر پیش کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اس طرح 7 اکتوبر کے تجربے کو دہرائے جانے سے بچا جا سکتا ہے۔ البتہ زمینی حقائق اس کے بالکل برعکس ہیں۔ یہاں تک کہ حماس کی عسکری کارکردگی اور میدان جنگ میں ثابت قدمی کی وجہ سے اندرون و بیرون ملک اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔
فلسطینی عوام حماس تحریک کی پہلے سے زیادہ حمایت کرتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ ہزاروں فلسطینی قیدیوں کی رہائی سے حماس کے ساتھ عوام کی یکجہتی مضبوط ہوئی ہے۔ بہر حال، حماس کو تباہ کرنے کی تمام سابقہ حکمت عملیوں کی ناکامی کے باوجود، اس تحریک کو ہوشیار رہنا چاہیے اور ان تمام ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادگی رکھنی چاہیے، جن کا صیہونی حکومت ممکنہ طور پر سہارا لے گی، بشمول کرونین کی طرف سے تجویز کردہ اسٹریٹجک حل، جسے اس نے صیہونی حکومت کو تجویز کیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حماس کو تباہ کرنے صیہونی حکومت کو کو تباہ کرنے کی دہشت گرد گروہ کرتا ہے کہ اس اس تحریک کی حکمت عملی کے باوجود ہے اور اس کی طرف سے کی ضرورت کرتے ہیں یہ ہے کہ کے خلاف نہیں ہے کہ حماس حماس کے حماس کی کرنے کے سکتی ہے کے ساتھ نہیں ہو مصنف کے ہیں اور کہ غزہ اس بات کیا ہے کے لئے کے بعد کے لیے
پڑھیں:
اسرائیل کو غزہ جنگ بندی کے اگلے مرحلے پر مجبور کیا جائے، حماس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 فروری 2025ء) خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حماس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے، ''ہم بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالے کہ وہ معاہدے میں طے شدہ اپنے کردار پر قائم رہے اور بنا کسی تاخیر کے معاہدے کے دوسرے مرحلے میں فوری طور پر داخل ہو۔‘‘
اسرائیل اور حماس یرغمالیوں کے بدلے قیدیوں کی رہائی پر متفق
فوج اہم غزہ راہداری سے پیچھے نہیں ہٹے گی، اسرائیلی اہلکار
حماس کی طرف سے یہ بیان غزہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کی مدت ختم ہونے سے ایک روز قبل سامنے آیا ہے۔
’اسرائیل غزہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں چھ ہفتوں کی توسیع کا خواہاں‘قاہرہ میں موجود اسرائیلی وفد غزہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں 42 دنوں کی توسیع کے لیے کوشش کر رہا ہے۔
(جاری ہے)
خبر رساں ادارے روئٹرز نے یہ بات مصر کے دو سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتائی ہے۔
ان ذرائع کے مطابق تاہم حماس معاہدے کے پہلے مرحلے میں توسیع کی بجائے، طے شدہ پروگرام کے مطابق جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر مذاکرات شروع کرنے کے حق میں ہے۔
خیال رہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے پر عملدرآمد 19 جنوری کو شروع ہوا تھا اور یکم مارچ کو ختم ہو رہا ہے۔
جنگ بندی کے پہلے مرحلے تحت حماس نے اپنے قبضے میں موجود 25 زندہ اسرائیلی اور دوہری شہریت رکھنے والے یرغمالیوں کو رہا کیا، جبکہ اس کے بدلے میں اسرائیل نے اپنی جیلوں میں موجود 1900 کے قریب قیدیوں کو رہا کیا۔ حماس نے اس معاہدے سے ہٹ کر اپنے قبضے میں موجود پانچ تھائی باشندوں کو بھی رہا کیا۔
فوج سات اکتوبر کے حملے کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہی، اسرائیلی تحقیقاتاسرائیلی فوج کی طرف سے داخلی تحقیقات کے نتائج جمعرات 27 فروری کو جاری کیے گئے، جن میں یہ بات تسلیم کی گئی ہے کہ اسرائیلی فوج سات اکتوبر کے حملے کو روکنے مکمل طور پر ناکام رہی۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ بات اسرائیلی فوج کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتائی۔
اس اہلکار کے مطابق اسرائیل کے اندر ''اس دن بہت زیادہ سویلین مرے‘‘ جب فوج ان کے تحفظ میں ناکام رہی۔
اس داخلی تحقیقات سے متعلق بریفنگ کے دوران ایک سینیئر فوجی اہلکار نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے یہ بات تسلیم کی ہے کہ وہ ''ضرورت سے زیادہ پر اعتماد‘‘ تھی اور حملے سے قبل اسے حماس کی فوجی صلاحیتوں کے بارے میں غلط فہمیاں تھیں۔
‘‘اس داخلی تحقیقات کے نتائج جاری کیے جانے کے بعد اسرائیلی فوج کے سربراہ جنرل ہیرزی ہلیوی نے کہا، ''اس کی ذمہ داری ان پر ہے۔‘‘
ہلیوی سات اکتوبر کی ‘ناکامی‘ کو تسلیم کرتے ہوئے گزشتہ ماہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔
حماس اور اس کے اتحادیوں نے سات اکتوبر 2023ء کو اسرائیل کے اندر دہشت گردانہ حملہ کیا تھا۔
اسرائیلی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق حماس کے حملے کے نتیجے میں 1215 افراد ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر عام شہری تھے۔ حماس نے اس حملے کے دوران 251 افراد کو یرغمال بنایا تھا۔ غزہ میں اب بھی 62 یرغمالی موجود ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ان میں سے 35 ہلاک ہو چکے ہیں۔حماس کے زیر انتظام علاقے کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل کی جوابی کارروائیمیں غزہ میں کم از کم 48,319 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔
ا ب ا/ش ر، ر ب (اے ایف پی، روئٹرز)