رمضان ایک مقدس مہینہ ہے جس میں اللہ کے قریب ہونے کا موقع ملتا ہے، میرواعظ عمر فاروق
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
انجمن اوقاف جامع مسجد نے اس امید کا اظہار کیا کہ حکام میرواعظ کی دینی، دعوتی، تبلیغی اور اصلاحی سرگرمیوں پر کسی بھی قسم کی پابندی عائد کرنے سے گریز کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ مجلس علماء کے صدر میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے جموں و کشمیر اور پوری امتِ مسلمہ کو ماہِ رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رمضان المبارک ایک مقدس مہینہ ہے جس میں روزہ، نماز، تدبر و تفکر اور قرآن کریم کی تلاوت اور تعلیمات سے وابستگی کے ذریعے اللہ تعالیٰ کے قریب ہونے کا موقع ملتا ہے۔ میرواعظ عمر فاروق نے اس مبارک مہینے کی روحانی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مسلمانوں کو صبر، عاجزی اور سخاوت اختیار کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے عبادات میں اضافہ، قرآن کریم سے مضبوط تعلق اور ضرورت مندوں کے ساتھ ہمدردی اور خیرات کے عمل کو فروغ دینے پر زور دیا۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ رمضان تمام مسلمانوں کے لئے امن، خوشی، اور روحانی ترقی کا باعث بنے۔ دریں اثنا انجمن اوقاف جامع مسجد نے اس امید کا اظہار کیا کہ حکام میرواعظ عمر فاروق کی دینی، دعوتی، تبلیغی اور اصلاحی سرگرمیوں پر کسی بھی قسم کی پابندی عائد کرنے سے گریز کریں گے تاکہ ماہ مبارک رمضان میں عقیدتمند بڑی تعداد میں ان کے مواعظ حسنہ سے مستفید ہو سکیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عمر فاروق
پڑھیں:
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی جے ڈی اے میں شامل ہونے کی تردید
کراچی:کراچی: ذوالفقار علی بھٹو (جونیئر) نے جی ڈی اے میں شامل ہونے کی تردید کردی۔
اپنے حالیہ بیان میں ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ بہت سارے لوگ پریشان ہو گئے ہیں کہ میں جی ڈی اے میں شامل ہو رہا ہوں، مگر میں جی ڈی اے میں شامل نہیں ہو رہا، آپ بے فکر رہیں۔
انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے میں شامل کچھ لوگ کارپوریٹ فارمنگ کے حامی ہیں مگر میں اپنے عوام کو دھوکا نہیں دے سکتا، دریائے سندھ میرے کسانوں اور ہاریوں کے لیے بہت ضروری ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرا راستہ الگ ہے اور میں ایک جدا سفر پر جا رہا ہوں، مجھے امید ہے کہ آپ سب ساتھ دینگے۔