Express News:
2025-04-15@03:25:13 GMT

یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج آج سے شروع

اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT

اسلام آباد:

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ حکام کو اسٹورز پر اشیاء کی مقدار اور معیار یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے، یوٹیلیٹی اسٹور پر رمضان ریلیف پیکیج عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے علیحدہ اسکیم ہے، وزیرِاعظم نے گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر سمیت ملک بھر کے لیے 20 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز رمضان ریلیف پیکیج آج سے شروع ہوگیا ہے جو چاند رات تک جاری رہے گا،  یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن عوام کو مہنگائی سے بچانے کے لیے رمضان ریلیف پیکیج کا اجراء کر رہی ہے، یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن عوام کی سہولت کے لیے رمضان المبارک کے دوران 800 سے زائد برانڈڈ اشیاء پر 15 فیصد تک رعایت دے گی۔

وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ عوام کی سہولت کے پیشِ نظر ملک بھر میں قائم یوٹیلٹی سٹورز کے کھلے رہنے کے اوقات بھی بڑھا دیے گئے ہیں، یوٹیلیٹی اسٹورز  صبح 9 سے رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: رمضان ریلیف پیکیج کے لیے

پڑھیں:

وزیر خزانہ کے اعترافی بیان نے حکومت کے دعوں کا پول کھول دیا، بیرسٹر سیف

وزیر خزانہ کے اعترافی بیان نے حکومت کے دعوں کا پول کھول دیا، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز

پشاور (سب نیوز)خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ ایک ذمہ دار شخصیت ہیں، جنہوں نے جعلی حکومت کے جھوٹے دعوں کی حقیقت عوام کے سامنے رکھ دی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ کے اعترافی بیان پر بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد اورنگزیب کے اعترافی بیان نے جعلی حکومت کے دعوں کا پول کھول دیا ہے، وزیر خزانہ نے مہنگائی کے بے قابو ہونے اور ایف بی آر میں کرپشن کا اعتراف کیا ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ایک پیج پر نظر نہیں آتے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کے اعترافی بیان کے بعد کم از کم شہباز شریف کی آواز کو رنگ ٹون سے ہٹا دینا چاہیے، عوام نے شہباز شریف کی رنگ ٹون سن کر ایک دوسرے کو کال کرنا بھی چھوڑ دیا ہے۔ مارکیٹ میں خریداری کے دوران جب شہباز شریف کی رنگ ٹون بجتی ہے تو عوام آگ بگولہ ہو جاتے ہیں۔مشیر اطلاعات کے پی کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت، جعلی دعوں کے بجائے عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرے۔

متعلقہ مضامین

  • بارود سے فلسطینیوں کی آواز دبائی نہیں جاسکتی : وفاقی وزیرقانون
  • وفاقی دارلحکومت میں گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ ،اطلاق آج سے شروع
  • عوام ریلیف سے محروم کیوں؟
  • احسن اقبال کا ینگ ڈاکٹرز کو اے آئی سیکھنے کا مشورہ
  • وزیر خزانہ کے اعترافی بیان نے حکومت کے دعوں کا پول کھول دیا، بیرسٹر سیف
  • پی ڈی ایم حکومت میں خیبر پختونخوا میں دہشت گرد پھر شروع ہوئی، ظاہر شاہ طورو
  • وزیراعظم اگلے کچھ ماہ میں مزید ریلیف کا اعلان کریں گے: وزیر خزانہ
  • اگلے کچھ ماہ میں وزیراعظم مزید ریلیف کا اعلان کریں گے: وزیر خزانہ
  • 24 قومی اداروں کی نجکاری، تنخواہ داروں پر ٹیکس کا بوجھ کم کریں گے؛ وزیر خزانہ
  • پاکستانی پروڈکٹس کو عالمی منڈیوں تک رسائی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، وفاقی وزیر خزانہ