رمضان المبارک کا چاند؛ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کےاجلاس میں کچھ دیر باقی
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
عثمان خان : پشاور میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا۔
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس شام 06:30 بجے شروع ہوگا،مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ایڈمنسٹریٹر اوقاف دفتر عید گاہ میں ہو گا،اجلاس کی صدرات مرکزی چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر ازاد کریں گے
اجلاس میں دیگر مرکزی ممبران و نامور علماء سپارکو اور محکمہ موسمیات کے اہلکار شریک ہوں گے ،اجلاس رات 11 بجے تک جاری رہے گا
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں ایندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے۔موسم ابر آلود ہونے کے باعث رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہے ،غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے اور 45 منٹ ہو گی،چاند کی بلندی 5 ڈگری ہوگی، رمضان المبارک کا چاند نظر آنا مشکل ہے،چاند کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 29 منٹ ہے
حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے: شبلی فراز
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے زونل کمیٹی کا اجلاس شروع
اجلاس وزارت مذہبی امور میں جاری ہے ، اجلاس میں سپارکو ، محکمہ موسمیات اور مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علماء کرام شریک ہیں ، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہو رہا ہے
رمضان المبارک کا چاند نظر انے یا نہ انے سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی ،اسلام اباد میں موسم ابر الود ہے ، سپارکو کو مطابق آج چاند نظر انے کے امکانات کم ہیں
دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار جہاز کو اڑانے والی ترکی کی پہلی خاتون
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مرکزی رویت ہلال کمیٹی رمضان المبارک کا چاند کمیٹی کا اجلاس چاند نظر
پڑھیں:
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز
پشاور (سب نیوز)رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اجلاس شام 6 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔اجلاس میں دیگر مرکزی ممبران و علما کے علاوہ سپارکو اور محکمہ موسمیات کے حکام بھی شریک ہوں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر آبر آلود رہے گا جس کے باعث کل رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریبا 12 گھنٹے اور 45 منٹ ہوگی۔