Daily Ausaf:
2025-02-28@17:13:23 GMT

برفانی تودہ گرنے سے57مزدور دب گئے

اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے چمولی میں برفانی تودہ گرنے سے 57 مزدور دب گئے۔ اب تک 16 افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 41 مزدور ابھی بھی لاپتہ ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق 10 مزدوروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ برفانی تودہ مانا گاؤں کے قریب گرا۔ جہاں سڑک کی تعمیر کا کام جاری تھا،۔

سڑک بند ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو جائے حادثہ تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
مزیدپڑھیں:کےپی حکومت کا یتیم بچوں، بیوہ خواتین کی مالی معاونت کیلئے اہم اعلان

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

دبئی پولیس کی بھیک مانگنے کیخلاف آگہی مہم شروع

دبئی پولیس نے عوام کو دھوکے باز بھکاریوں سے بچانے کے لیے آگہی مہم کا آغاز کر دیا۔

رمضان المبارک کے آغاز پر دبئی پولیس نے ضرورت مندوں تک امداد کی پہنچ کو یقینی بنانے کے لیے ’ڈونیٹ وائزلی‘ کے عنوان سے ایک آگہی مہم شروع کی ہے۔

پولیس حکام نے رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سڑکوں، مساجد اور عوامی مقامات کے قریب گھومنے والے بھکاریوں کی جھوٹی کہانیوں پر یقین نہ کریں۔

پولیس حکام نے کہا ہے کہ یہ پیشہ ور بھکاری لوگوں کے عطیات کا غلط استعمال کرتے ہیں۔

پولیس حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ صرف تسلیم شدہ خیراتی اداروں کو اپنے عطیات دیں اور اگر اپنے ارد گرد بھیک مانگنے کی کوئی مشکوک سرگرمی دیکھیں تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔

پولیس حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ ذمے دارانہ عطیات ناصرف کمیونٹی کی حفاظت کرتے ہیں بلکہ مستحق افراد کی مدد کو یقینی بھی بناتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت میں برفانی تودہ گر گیا؛ 57 مزدور دب گئے
  • واشک میں تیل بردار گاڑیوں میں تصادم کے بعد آگ لگ گئی، 5 افراد جھلس کر جاں بحق
  • دبئی پولیس کی بھیک مانگنے کیخلاف آگہی مہم شروع
  • ایبٹ آباد، مسافر وین کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق
  • اٹھ مقام: برفانی تودے تلے دبے 3 نوجوانوں کو تاحال نہیں نکالا جا سکا
  • اسلام آباد ، یونیورسٹی بس اور موٹر سائیکل میں تصادم ، خاتون جاں بحق
  • وہ ملک جہاں سب سے پہلے رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا
  • پہاڑی تودہ گرنے سے شاہراہِ قراقرم بند، مسافر پھنس گئے
  • گریس ویلی: برفانی تودہ گرنے سے 3 نوجوان دب گئے ، 2 جوان بچ نکلے