اسلام آباد: حکومت نے ایل پی جی  کی  فی کلو قیمت میں 6 روپے 15 پیسے کی کمی کردی۔ مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ کہ حکومت نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 15 پیسے کی کمی کردی ہے جس کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 72 روپے 57 پیسے سستا کر دیا گیا۔اوگرا نے ماہ مارچ کیلئے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے.

جس کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 247 روپے 82 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ قیمت میں کمی کے بعد 11.8 کلو گرام  کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 924 روپے 31 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ رواں فروری کیلئے  گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 996 روپے 88 پیسے مقرر کی گئی تھی۔ 

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایل پی جی

پڑھیں:

آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان

آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔وزارت توانایی کے ذرائع کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 30 پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 50 پیسے فی لیٹر کم ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی ہے اور حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • رمضان المبارک کی آمد، حکومت کا عوام کو پٹرول کی قیمت میں 50 پیسے کمی کا تحفہ دینے پر غور
  • آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان
  • ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 72 روپے 57 پیسے سستا
  • ای پاسپورٹس کے خواہش مند شہریوں کیلئے خوش خبری آ گئی
  • حکومت نےفی کلو ایل پی جی قیمت میں کمی کردی، کتنی ؟ جانیں
  • رمضان المبارک کی آمد سے قبل عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
  • ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کر دی گئی
  • ماہ رمضان مبارک کی آمد، کھجور کی قیمت کو بھی پر لگ گئے۔
  • بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کیلیے کے الیکٹرک کی درخواست پر فیصلہ محفوظ