ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
اوگرا نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 15 پیسے کمی کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ماہ مارچ کیلئے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے جس میں کہا گیاہے کہ ایل پی جی کی قیمت 6 روپے 15 پیسے کمی کے بعد 247 روپے 82 پیسے مقرر کر دی گئی ہے ، قیمت میں کمی کے بعد گھریلو سلینڈر 72 روپے 87 پیسے سستا ہو گیاہے ۔
11.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ٹماٹر ; 4 روپے فی کلو
سندھ کے شہر میرپور خاص میں ٹماٹر کی قیمت 4 روپے فی کلو ہوگئی، ٹماٹر کی قیمت کم ہونے پر کاشتکاروں نے سر پکڑ لیے۔ میرپورخاص میں ٹماٹروں کے نرخ میں کمی کے باعث ٹماٹر کی فصل کاشت کرنے والے زمیندار نقصان سے دوچار ہیں۔ زمیندار کا کہنا ہے کہ حکومت نے باہر کا ٹماٹر منگوایا تو400 روپے کلو خرید کر استعمال کیا جبکہ ہمارا ٹماٹر 4 روپے کلو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، حکومت نقصان سے بچائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے سیلاب نے تباہ کیا اب نرخ میں کمی سے لاکھوں کا ٹماٹر ضائع کرنے پرمجبور ہیں۔