کوئٹہ، جان محمد روڈ پر دھماکہ، 9 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ جان محمد روڈ کے قریب ہوا ہے۔ جسکے فوری بعد قانون نافذ کرنیوالے ادارے اور ریسکیو ٹیمیں جائے واقعہ پر پہنچ گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکے سے 9 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ جان محمد روڈ کے قریب ہوا ہے۔ جس میں سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو ٹیمیں جائے واقعہ پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ قانونی کارروائی جاری ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی: تیز دھار آلے کے وار سے دو نوجوان زخمی
الفلاح کے علاقے شمسی کالونی میں تیز دھار آلے کے وار سے دو نوجوان زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال لیجایا گیا۔
الفلاح پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت 17 سالہ احسان اور 16 سالہ کاشف کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔
تاہم، پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کرتے ہوئے زخمیوں کے بیانات قلمبند کر رہی ہے۔