اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکے میں جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق کی شہادت اور دیگر قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شہداکے لئے بلندی درجات کی دعا کی ہے اور شہداکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نئے وفاقی وزراء، وزراء مملکت اور مشیروں سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان کی ملاقات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نئے وفاقی وزراء، وزراء مملکت اور مشیروں سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کابینہ کے نئے ارکان کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا اور ان کا خیرمقدم کیا۔

وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام وفاقی وزراء کا انتخاب ان کی قابلیت اور صلاحیتوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور ہم سب اللہ تعالیٰ اور عوام کی عدالت میں جواب دہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران مہنگائی میں خاطر خواہ کمی، زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور ترسیلات زر میں بہتری جیسے مثبت معاشی اشاریے حاصل کیے گئے ہیں، اور آئندہ سالوں میں ان میں مزید بہتری کے لیے انتھک محنت جاری رکھی جائے گی۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ خود تمام وفاقی وزراء اور کابینہ کے دیگر ارکان کی کارکردگی کا باقاعدہ اور متواتر جائزہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کے طور پر وزراء کی خدمات لائق تحسین ہیں، اور ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے ان کے فعال کردار کو سراہا۔

وفاقی کابینہ کے ارکان نے ملکی ترقی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور حالیہ معاشی ترقی پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات کے دوران ملکی معاشی صورتحال اور سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • دارالعلوم حقانیہ میں دھماکہ، مولانا حامد الحق سمیت چھ ہلاک
  • گورنرخیبرپختونخوا کا مولانا حمید الحق حقانی کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار
  • دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی مسجد میں دھماکا، مولانا حامد الحق سمیت 4 افراد شہید
  • علامہ شبیر میثمی کا مولانا حامد الحق کی شہادت پر افسوس کا اظہار
  • آفتاب شیرپاؤ کی اکوڑہ خٹک میں دھماکے سے جانی نقصان پردلی رنج کا اظہار
  • مدرسہ حقانیہ میں خودکش دھماکا، مولانا حامد الحق کی شہادت کی تصدیق
  • وزیراعظم شہباز شریف کی اکوڑہ خٹک دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس
  • مدرسہ اکوڑہ خٹک؛ نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، مولانا حامد الحق سمیت کئی افراد شدید زخمی
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نئے وفاقی وزراء، وزراء مملکت اور مشیروں سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان کی ملاقات