عارف والا،تیز رفتار کار اور سائیکل میں ٹکر سے 42 سالہ سائیکل سوار جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) عارف والا میں تیز رفتار کار اور سائیکل میں ٹکر سے 42 سالہ سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
(جاری ہے)
بوریوالہ روڈ پر تیز رفتار کار نے سڑک کراس کرتے ہوئے سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں 42 سالہ صفدر علی سکنہ شہزادہ آباد کالونی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر چل بسا ۔نامعلوم کا ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہوگیا ۔تھانہ سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے۔\378
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
کراچی: 104 روز میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے 85 افراد جاں بحق
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 5 کے قریب بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔
پولیس کے مطابق حادثے میں خاتون جاں بحق ہو گئی، جس کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
کراچی کے علاقے نیوچالی میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے بس کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
اس حادثے کے بعد کراچی میں رواں سال بس کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10ہو گئی۔
کراچی میں 104 روز میں اب تک ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی تعداد 85 ہو گئی۔