حیدرآباد کے وکلاء کا آٹھویں روز بھی عدالتی بائیکاٹ
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
— فائل فوٹو
حیدرآباد میں گزشتہ 8 روز سے وکلا ء کے عدالتی بائیکاٹ کی وجہ سے سائیلین کی پریشانی میں اضافے کا سبب بن گیا۔
صدر ڈسٹرکٹ بار حیدر آباد نے کہا ہے کہ ایس ایس پی فرخ لنجار کے تبادلے تک احتجاج جاری رہے گا۔
وکیل پر مقدمے کے اندراج سے پولیس اور وکلاء میں کشیدگی شروع ہوئی تھی جس کے بعد قومی شاہراہ پر وکلاء نے 6 سے 8 فروری تک دھرنا بھی دیا تھا۔
حیدرآباد میں وکلاء سیشن کورٹ، سول کورٹ اور ہائی کورٹ میں پیش نہیں ہوئے۔
یہ دھرنا ایس ایس پی فُرخ لنجار کے 8 روز کی چھٹیوں پر جانے کے بعد ختم ہوا تھا۔
20 فروری کو ایس ایس پی فُرخ لنجار کے چھٹیوں سے واپس آنے کے بعد سے وکلاء نے دوبارہ عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے وکلاء کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے وکلاء اور فیملی کی ملاقات سے متعلق فہرست تیار کرلی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے وکلاء کی فہرست تیار کرلی گئی، فہرست جیل حکام کو بھجوادی گئی۔
عمران خان کی 9 مئی کے 21 کیسز میں ضمانت منظور ہو چکی: سلمان صفدربانئ پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 21 کیسز میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔
فہرست بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی کی جانب سے بھیجی گئی،
بیرسٹر گوہر علی، سلمان اکرم راجا اور سلمان صفدر کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں میں نیاز اللّٰہ نیازی، نعیم پنجھوتھہ اور ظہیر عباس کا نام بھی شامل ہے۔