ہتھنی مدھوبالا اور ملکہ کے مہاوت کے ٹی بی ٹیسٹ منفی آ گئے
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
— فائل فوٹو
کراچی کے سفاری پارک کی ہتھنیوں مدھوبالا اور ملکہ کے مہاوت کے ٹی بی ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔
ذرائع فورپاز کے مطابق تمام مہاوت کو باقاعدگی سے اسکرین کیا جائے گا تاکہ وہ بیماری سے محفوظ رہیں۔
جانوروں کےتحفظ کی عالمی تنظیم فورپاز نے ہتھنی ملکہ کے بارے میں بیان میں کہا کہ سونیا ہتھنی کی موت کے بعد ملکہ شدید غم کا شکار ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ ہتھنیوں میں ٹی بی مہاوت سے منتقل ہوئی جبکہ حتمی رپورٹس کے بعد ہی بیکٹریا کی نوعیت کی مکمل طور پر تصدیق کی جا سکتی ہے۔
یاد رہے کہ سفاری پارک کی ہتھنیوں مدھوبالا اور ملکہ میں ٹی بی کی تشخیص ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ہفتے بھر منفی رجحان رہا، 3938 پوائنٹس کی کمی
مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتہ بھر میں 361 ارب روپے کم ہو کر 14 ہزار 114 ارب روپے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان رہا۔ 100 انڈیکس کاروباری ہفتے میں 3 ہزار 938 پوائنٹس کم ہو کر 1 لاکھ 14 ہزار 853 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 7 ہزار 497 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 17 ہزار 601 اور کم ترین سطح 1 لاکھ 10 ہزار 103 رہی۔ بازار میں اس 1 ہفتے میں 2 ارب 78 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے اور شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 171 ارب روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتہ بھر میں 361 ارب روپے کم ہو کر 14 ہزار 114 ارب روپے ہے۔