’خلیل الرحمان قمر بدتمیزی سے بات کرتے ہیں‘ اداکارہ ریشم کی ڈرامہ نگار پر کڑی تنقید
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
پاکستانی فلم و ٹیلی ویژن انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ریشم نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر پر بدتمیزی کرنے کا الزام عائد کر دیا ۔
ریشم نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے خلیل الرحمان قمر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں وہ بھی خلیل الرحمان قمر کی مداح ہوا کرتی تھیں لیکن اب نہیں ہیں کیونکہ وہ بد تمیزی سے بات کرتے ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ جب خلیل الرحمان قمر کا ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ آن ایئر ہوا تو انہوں نے ہمایوں سعید کو اپنے گھر مدعو کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہمایوں سعید ایک تقریب میں مدعو تھے تو انہوں نے ریشم کو بھی ساتھ چلنے کا کہا۔ اس تقریب میں خلیل الرحمان قمر بھی موجود تھے۔
ریشم کے مطابق انہوں نے خلیل الرحمان قمر کو دیکھ کر سلام کیا تو انہوں نے سلام کا جواب دینے کے بجائے بدتمیزی کرتے ہوئے کہا ’سلام مت کرو مجھ سے دور ہو جاؤ‘۔
یہ بھی پڑھیں: تہجد کی نماز نے اداکارہ ریشم کی زندگی کیسے بدلی؟
اداکارہ نے کہا کہ ’مجھے اینٹ کا جواب اینٹ سے دینا آتا ہے لیکن اس واقعہ پر میں نے خاموشی اختیار کی‘۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ خلیل الرحمان قمر کو اس کا جواب دے سکتی تھیں، لیکن انہوں نے اپنی عزت کی خاطر خاموشی اختیار کی۔
ریشم کا کہنا تھا کہ انہوں نے خلیل الرحمان کے کچھ ڈرامے دیکھے جو کہ ہوبہو بھارتی ڈراموں اور فلموں کی کاپی تھے۔ خلیل الرحمان قمر کو ان کے لکھے ہوئے ڈائلاگز کی وجہ سے بہت عزت ملتی تھی لیکن اب انہیں اپنے الفاظ پر تنقید کا سامنا رہتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستانی ڈرامے خلیل الرحمن قمر ریشم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستانی ڈرامے خلیل الرحمن قمر خلیل الرحمان قمر انہوں نے
پڑھیں:
اگر عمران خان ڈیل کرتے تو بہت پہلے لندن چلے جاتے: سلمان اکرم راجہ
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ—فائل فوٹوپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے میرا سب سے زیادہ رابطہ رہتا ہے، میں یقین دلاتا ہوں کہ عمران خان کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہیں۔
اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر بانیٔ پی ٹی پئی ڈیل کرتے تو بہت پہلے لندن چلے جاتے، وہ واضح کر چکے کہ وہ ڈیل نہیں کریں گے۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ مختلف جماعتیں مقتدرہ کے ذریعے اقتدار حاصل کرتی رہی ہیں، ماضی میں بہت غلطیاں ہوئیں، اب ماضی میں نہیں پڑنا۔
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بہت سے ایسے مواقع آئے کہ بانی پی ٹی آئی ڈیل کر کے باہر نکل سکتے تھے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ چادر چار دیواریوں کو پامال کیا گیا، یہ سیاست نہیں شرافت کا معاملہ ہے، 8 فروری کو عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالا گیا، ہم محبِ وطن ہیں، اس طرح حکومت نہیں چل سکتی۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ سندھ اور کے پی میں بسنے والے پاکستانی ہیں، ہم نے یکجا ہو کر آواز اٹھائی تو کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی۔
سلمان اکرم راجہ نے یہ بھی کہا کہ ہم گارنٹی کے طور پر ساتھ کھڑے ہوں گے، قوم متحد ہو کر باہر نکلے اور ہمارا ساتھ دے۔