سپریم کورٹ ،8 فروری انتخابات میں دھاندلی سے متعلق درخواست پر نمبر لگانے کی استدعا مسترد
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء)سپریم کورٹ نے 8 فروری انتخابات میں دھاندلی سے متعلق تحریک انصاف اور شیر افضل مروت کی درخواستوں کو نمبر لگانے کی استدعا مسترد کردی۔سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے 8 فروری عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات سے متعلق تحریک انصاف اور شیر افضل مروت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
(جاری ہے)
وکیل حامد خان اور ریاض حنیف راہی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرکے درخواست کو نمبر لگا دیں، ہماری آج صرف چمبر اپیل سماعت کے لیے مقرر ہے۔جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیے کہ آپ کیس پر میرٹ پر دلائل دیں سن لیتے ہیں، وکیل ریاض حنیف راہی نے استدعا کی کہ کیس کو نمبر لگایا جائے اور میرٹ پر تیاری کا وقت دیا جائے، عدالت نے اعتراضات ختم کرکے نمبر لگانے کی استدعا مسترد کردی۔عدالت نے کیس کے میرٹ پر وکلا کو بھی تیاری کرنے کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
سپریم کورٹ کی زیر نگرانی قومی گرینڈ ڈائیلاگ کے انعقاد کیلیے آئینی درخواست دائر
اسلام آباد:سپریم کورٹ کی زیر نگرانی قومی گرینڈ ڈائیلاگ کے انعقاد کے لیے آئینی درخواست عدالت عظمیٰ میں دائر کر دی گئی۔
درخواست پشاور کے رہائشی انجینیئر قاضی محمد سلیم کی جانب سے دائر کی گئی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ فریقین کے مابین نیشنل گرینڈ ڈائیلاگ کا انعقاد کروائے اور اس کے نتیجے میں قوم دوست منصوبہ بنایا جائے تاکہ ملک کو ترقی کی راہ پر دوبارہ سے گامزن کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں؛ اپوزیشن گرینڈ الائنس کی قیادت پر مقدمہ درج ہونے کا امکان
درخواست میں بانی پی ٹی آئی، نواز شریف، بلاول بھٹو اور وزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں اپوزیشن گرینڈ الائنس کی جانب سے دو روزہ قومی کانفرنس بھی منعقد کی گئی جس میں شاہد خاقان عباسی، محمود خان اچکزئی، بیرسٹر گوہر سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے خطاب کیا