جاپانی نوجوان نے کلاس فیلو کی ماں کی محبت میں گرفتار ہوکر شادی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
ٹوکیو: جاپان کے شہر شیزوکا میں ایک منفرد شادی نے سب کو حیران کر دیا، جہاں 32 سالہ طالبعلم نے اپنی کلاس فیلو کی 53 سالہ ماں سے شادی کرلی، حالانکہ خاتون پہلے ہی نانی بن چکی تھیں۔
جاپانی میڈیا رپورٹس کے مطابق، نوجوان اسامو ٹومیوکا اور مڈوری کی پہلی ملاقات پیرنٹ-ٹیچر میٹنگ کے دوران ہوئی تھی، جب اسامو ایک طالبعلم تھا۔ تاہم، ان کے درمیان بات چیت نہیں ہوئی۔
10 سال بعد دونوں کی دوبارہ ملاقات ہوئی، جس کے بعد اسامو، مڈوری کے سحر میں گرفتار ہوگیا، لیکن مڈوری اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر چکی تھیں۔ پہلے تو مڈوری نے اسامو کی محبت کو مسترد کر دیا، مگر اسامو کی مسلسل کوششوں اور اظہار محبت نے آخرکار انہیں راضی کر لیا۔
محبت کی یہ کہانی تب آگے بڑھی جب مڈوری کی بیٹی نے اپنی ماں کو شادی کے لیے قائل کیا، اور کہا کہ وہ اپنی خوشی کا سوچیں۔ ابتدا میں اسامو کے والدین نے بھی مخالفت کی، لیکن وقت کے ساتھ انہوں نے اس رشتے کو قبول کر لیا۔
شادی سے قبل اسامو نے مڈوری کے لیے 38 ملین ین کا ایک گھر خریدا، اور والدین کی رضامندی کے بعد 2023 میں باضابطہ شادی کرلی۔
یہ غیر معمولی جوڑا جاپانی میڈیا کی شہہ سرخیوں میں آگیا اور حال ہی میں ایک جاپانی ٹاک شو میں بھی شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی محبت کی منفرد کہانی شیئر کی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جاپان نے پاکستان میں بچوں کی تعلیم کے لیے کتنی امداد کا اعلان کیا ہے؟
جاپان نے گرانٹ اسسٹینس فار گراس روٹ ہیومین سیکیورٹی پراجیکٹ (جی جی پی) کے تحت پاکستان میں بچوں کی تعلیم کے لیے بڑی امداد کا اعلان کیا ہے۔
جاپان نے اسلام آباد کے علاقے ترنول میں ترقیاتی منصوبے کے تحت اسکول کی تعمیر کے لیے مقامی این جی او 12.2 ملین روپے کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جاپان پاکستان کو مختلف منصوبوں کے لیے کتنی امداد دے گا؟
اس سلسلے اسلام آباد میں جاپان کے سفارتخانے میں جاپان کے سفیر اکاماٹسو شیوچی اور این جی او کے نمائندے کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے، معاہدے پر دستخط کرنے والی این جی او پاکستان میں کمیونٹی سروسز پروگرام کے تحت تعلیم ، صحت اور انفراسٹرکچر کے شعبے میں کام کر رہی ہے۔
کمیونٹی سروسز پروگرام کے تحت این جی او ترنول کے رمضانیہ محلے میں بچوں کو بہتر تعلیم کی فراہمی کے لیے ایک اسکول تعمیر کرے گی، این جی او اسکول کی تعمیر کے ساتھ اسکول کو فرنیچر بھی مہیا کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کیلئے جاپان کے ورکنگ ویزوں کا آغاز
اسکول میں نرسری سے لے کر پانچویں جماعت تک لڑکے اور لڑکیوں کو مفت تعلیم دی جائے گی، اسکول کی عمارت فروری 2026 میں مکمل ہوگی۔
تعلیم خوشحال ملک کی بنیاد ہے، جاپانی سفیرمعاہدے پر دستخط کی تقریب میں جاپانی سفیر اکاماٹسو شیوچی نے کہا کہ تعلیم خوشحال ملک کی بنیاد ہے، تعلیم نے جاپان کی معاشی گروتھ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جاپانی سیٹھ، اووو اووو اور ہم
انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس منصوبے سے پاکستان میں بچوں کے معیار زندگی پر تعلیم کے ذریعے مثبت اثر پڑے گا، جو پاکستان کا مستقبل ہیں۔
جاپانی سفیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جاپان پاکستان میں انسانی تحفظ کے لیے گرانٹ امداد کے تحت مقامی این جی اوز کو بروقت فنڈز فراہم کرتا رہے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسکول اسلام اباد اکاماٹسو شیوچی پاکستان ترنول تعلیم جاپان کمیونٹی سروسز پروگرام گرانٹ اسسٹینس فار گراس روٹ ہیومین سیکیورٹی پراجیکٹ