نوشہرہ کے بعد کوئٹہ میں بھی دھماکہ، 9 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )نوشہرہ دھماکے کے بعد کوئٹہ میں جان محمد جدون روڈ کےقریب دھماکا ہوا ہےجس کے نتیجےمیں نو افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس اورریسکیو ٹیمیں جائےوقوعہ کی جانب روانہ ہوگئیں،پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے سے متعدد افراد زخمی و مولانا حامد الحق سمیت 4 افراد شہید ہو گئے ہیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
کوئٹہ میں فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکا، سیکیورٹی اہلکار سمیت 9افراد زخمی
کوئٹہ:جان محمد گیلانی کراس روڈ پر فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نیتجے میں سیکیورٹی اہلکار سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں 2 سے 3 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، جس سے 4 دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
https://www.facebook.com/reel/486486974529963دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے فورسز کی گاڑی کا نشانہ بنایا گیا۔