صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی سے بعض حلقے پریشان ہیں لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں حکومت کو ایک سال مکمل ہو چکا ہے اور ہر منصوبہ عملی طور پر پایہ تکمیل تک پہنچ رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کے منصوبوں کو شروع کرنے کے لیے کسی تشہیر کی ضرورت نہیں بلکہ عوام کو خود اس کے نتائج نظر آ رہے ہیں عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک خاص جماعت کو پنجاب حکومت کی کامیابیاں برداشت نہیں ہو رہیں ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنی شناخت کے لیے شہباز شریف کے نام کا سہارا لینا پڑتا تھا جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت میں کرپشن اپنے عروج پر تھی، جہاں ہر عہدے کی ایک قیمت مقرر تھی انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اسکینڈلز میں گھری رہی، اور ان کے دور میں تقرریاں اور تبادلے پیسے لے کر کیے جاتے تھے ان کے منصوبے صرف سوشل میڈیا تک محدود تھے جبکہ حقیقی ترقیاتی کام کہیں نظر نہیں آتے بانی پی ٹی آئی نے خود عثمان بزدار کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اشتہارات کے ذریعے اپنی کارکردگی دکھائیں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے منصوبوں کا کوئی ریکارڈ نہیں اور آج وہی لوگ پنجاب حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو دن سے پی ٹی آئی نے یہ مہم چلا رکھی ہے کہ موجودہ منصوبے ان کے دور کے ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے انہوں نے وضاحت کی کہ ڈائیلسز پروگرام بزدار حکومت کا نہیں بلکہ شہباز شریف کے دور کا تھا اور مریم نواز نے اس کے لیے 10 لاکھ روپے مختص کیے ہیں وزیر اطلاعات نے ایئر ایمبولینس کے حوالے سے بھی وضاحت کی کہ اس کا وعدہ پرویز الٰہی اور عثمان بزدار نے بھی کیا تھا لیکن وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنے پہلے چھ ماہ میں اس منصوبے کو حقیقت میں بدل دیا کسان کارڈ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ پی ٹی آئی کے کسی منصوبے کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں جبکہ آج پنجاب میں ساڑھے سات لاکھ سے زیادہ کسان اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ گرین بس سروس مریم نواز کی حکومت کے پہلے 10 ماہ میں متعارف کرائی گئی جس کے تحت لاہور میں 27 بسیں چل رہی ہیں جبکہ آئندہ چند ماہ میں 500 مزید گرین بسیں مختلف شہروں میں فراہم کی جائیں گی پنجاب میں 700 نئی سڑکوں کی تعمیر جاری ہے اور بی ایچ یو مراکز کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مریم نواز کی کارکردگی ہضم نہیں ہو رہی اور وہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں سپیڈو بس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ شہباز شریف کے دور میں شروع ہوا تھا لیکن پی ٹی آئی والے اسے اپنے کھاتے میں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایک سال میں 90 سے زائد منصوبے شروع کیے جن میں کسان کارڈ، ایئر ایمبولینس اور دھی رانی جیسے عوامی فلاحی پروگرام شامل ہیں۔ مزید یہ کہ 100 گھروں کی چابیاں عوام کے حوالے کی جا چکی ہیں، جبکہ 10 ہزار گھر تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے اپنی کارکردگی سے عوام کے دلوں میں جگہ بنا لی ہے

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہ پی ٹی آئی پنجاب حکومت کرتے ہوئے حکومت کے رہے ہیں ہیں ان کے دور

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب کی 5 سالہ ٹرانسپورٹ پلان کی منظوری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز - فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں 5 سال کے ٹرانسپورٹ پلان کی منظوری دے دی۔

پنجاب بھر میں جدید ترین آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم ملائیشیا سمیت دنیا بھر میں ماس ٹرانزٹ کا کامیاب سسٹم ہے۔ عام بس کی نسبت اے آر ٹی کیلئے روڈ پر کم جگہ درکار ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اے آر ٹی تین کوچز پر مشتمل بس میں 300 سے زائد مسافروں کی گنجائش ہوگی۔ اے آر ٹی روایتی فیول کی بجائے مکمل سولرائزڈ ٹرانسپورٹ سسٹم ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اسمارٹ اسٹیشن پر موجود بس کی چارجنگ چند منٹ میں ہوجائے گی، اے آر ٹی میں مسافروں کےلیے فاسٹ چارجنگ، وائی فائی، مانیٹرنگ کیمرے اور دیگر سہولیات موجود ہوں گی۔ 

مریم نواز نے کہا کہ پہلے مرحلے میں لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں میں اے آر ٹی متعارف کروایا جائے گا۔ آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم چھوٹے شہر میں رہنے والوں کا بھی حق ہے، آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ پنجاب بھر میں چار سال میں مکمل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر شہر میں نیا ٹرانسپورٹ سسٹم ضروری ہے، جدید ٹرانسپورٹ سے معیار زندگی بہتر ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی ،اسکے دیہاڑی داروں کو پنجاب کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی‘عظمیٰ بخاری
  • بزدار نے 100 دن بعد خالی اشتہار چھاپا کیونکہ وہ مصروف تھے، عظمیٰ بخاری
  • وزیراعلیٰ پنجاب کی 5 سالہ ٹرانسپورٹ پلان کی منظوری
  • مریم نواز کے 60،60 صفحات کے اشتہارات پر تجزیہ کاروں کی شدید تنقید
  • پنجاب اور کے پی حکومتیں پھر آمنے سامنے ، سرکاری اشتہارات پر بیان بازی شروع ہوگئی
  • مریم نواز کی تشہیری مہم تنقید کی زد میں کیوں؟
  •  پنجاب حکومت نے ایک سال میں کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کیے: عظمیٰ بخاری
  • مخالفین زبان درازی کے ریکارڈ بنا رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
  • پنجاب حکومت کی جانب سے اخباروں میں اشتہارات، رانا ثنااللہ بھی بول پڑے