Jang News:
2025-02-28@12:40:06 GMT

طورخم سرحد آج ساتویں روز بھی بند

اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT

طورخم سرحد آج ساتویں روز بھی بند

— فائل فوٹو

پاک افغان سرحدی گزرگاہ طورخم متنازع حدود میں تعمیرات پر کشیدگی کے باعث آج ساتویں روز بھی بند ہے۔

پاک افغان سرحد طورخم چھٹے روز بھی بند، ہر قسم کی آمد و رفت معطل

پاک افغان سرحدی گزرگاہ طورخم متنازع حدود میں تعمیرات پر کشیدگی کے باعث آج چھٹے روز بھی بند ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم سرحد پر ہر قسم کی آمد و رفت آج ساتویں روز بھی معطل ہے، بارڈر کھولنے کے لیے پاک افغان حکام کے درمیان آج مذاکرات کا امکان ہے۔

کسٹم حکام کے مطابق گزشتہ 6 روز کےدوران 18 ملین ڈالرز مالیت کی 2 طرفہ تجارت نہ ہو سکی۔

امیگریشن حکام کے مطابق طورخم بارڈر سے یومیہ تقریباً 10 ہزار افراد افغانستان آتے جاتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: روز بھی بند

پڑھیں:

ریمدان بارڈر سے جبری لاپتہ تین علماء میں سے دو کو رہا کر دیا گیا، خاندانی ذرائع

خاندانی ذرائع کے مطابق آغا سید عباس رضوی اور شیخ غلام عباس ناصری کو رہا کر دیا گیا ہے۔ جبری طور پر لاپتہ تیسرے عالم دین شیخ اختر علی کی رہائی عمل میں نہیں آ سکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران سے پاکستان آتے ہوئے ریمدان بارڈر سے جبری لاپتہ تین علماء میں سے دو کو رہا کر دیا گیا ہے۔ بلتستان کے تمام علماء، تنظیموں کے سربراہان کے اعلی حکام سے رابطے اور سوشل میڈیا پر بھرپور احتجاج کے بعد تین میں سے دو عالم دین کی رہائی عمل میں لائی گئی ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق آغا سید عباس رضوی اور شیخ غلام عباس ناصری کو رہا کر دیا گیا ہے۔ جبری طور پر لاپتہ تیسرے عالم دین شیخ اختر علی کی رہائی عمل میں نہیں آ سکی ہے۔ یاد رہے کہ حوزہ علمیہ قم (جامعه المصطفی العالمیه) میں زیر تعلیم بلتستان سے تعلق رکھنے والے تین علماء کو گزشتہ روز ایران سے پاکستان آتے ہوئے ریمدان بارڈر پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔ علماء کی گرفتاری پر سکردو میں انجمن امامیہ، شگر اور کھرمنگ میں علمائے کرام نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے علماء کی گرفتاری کی شدید مذمت کی اور جلد رہائی کا مطالبہ کیا۔ گرفتار علمائے کرام میں سید علی عباس رضوی کا تعلق غندوس کھرمنگ سے بتایا جاتا ہے، وہ علاقے کا امام جمعہ بھی ہیں۔ غلام عباس ناصری کا تعلق گمبہ سکردو اور شیخ اختر علی کا تعلق شگر سے ہے۔

متعلقہ مضامین

  • افغان حکام نے پاکستانی سرحد پر چیک پوسٹ بنانے کی کوشش کی : دفتر خارجہ 
  • افغان حکام کی پاکستانی سرحد پر چیک پوسٹ قائم کرنے کی کوشش؛ دفتر خارجہ کی تصدیق
  • ریمدان بارڈر سے جبری لاپتہ تین علماء میں سے دو کو رہا کر دیا گیا، خاندانی ذرائع
  • پاک افغان سرحد طورخم چھٹے روز بھی بند، ہر قسم کی آمد و رفت معطل
  • پاک افغان فورسز کے درمیان کشیدگی، طور خم بارڈر آج بھی بند، سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں
  • پاک افغان فورسز کے درمیان کشیدگی، طور خم بارڈر آج بھی بند 
  • سیاسی پناہ کے ویزوں پر امریکا جانے والی 2 خواتین سمیت 4 افغان گرفتار
  • مذاکرات ناکام، پاک افغان کشیدگی برقرار، طورخم بارڈر چوتھے روز بھی بند
  •  مذاکرات ناکام، پاک افغان کشیدگی برقرار، طورخم بارڈر چوتھے روز بھی بند رہا