ماہِ رمضان میں مسجدِ اقصی میں حفاظتی پابندیاں ہوں گی، اسرائیل
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء)اسرائیل نے کہاہے کہ وہ ہفتے کے آخر میں شروع ہونے والے مقدس ماہِ رمضان کے دوران یروشلم کے قدیم شہر میں واقع مسجدِ اقصی کے احاطے میں حفاظت کی غرض سے پابندیاں نافذ کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مشرقی یروشلم میں واقع اسلام کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجدِ اقصی میں رمضان المبارک کے دوران لاکھوں فلسطینی نماز ادا کرنے کے لیے آتے ہیں۔
(جاری ہے)
یہ مقدس شہر کا ایک حصہ ہے جس پر اسرائیل نے قبضہ اور اس کا الحاق کر رکھا ہے۔اسرائیلی حکومت کے ترجمان ڈیوڈ مینسر نے صحافیوں کو ایک آن لائن بریفنگ میں بتایاکہ عوامی تحفظ کے لیے معمول کی پابندیاں اسی طرح نافذ ہوں گی جیسے ہر سال ہوتی رہی ہیں۔مینسر نے عندیہ دیا کہ اس سال دوبارہ احتیاطی اور حفاظتی اقدامات اختیار کیے جائیں گے۔انہوں نے اس سال پولیس کی تعیناتی کی تفصیل بتائے بغیر کہا، جو ہم یقینا برداشت نہیں کر سکتے اور کوئی بھی ملک نہیں کرے گا، وہ ایسے لوگ ہیں جو تشدد اور کسی اور پر حملوں کو ہوا دینا چاہتے ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
شی زانگ کے امور پر غیر مناسب رویے کے حامل امریکی اہلکاروں پر ویزا پابندیاں عائد کی جائیں گی، چینی وزارت خارجہ
شی زانگ کے امور پر غیر مناسب رویے کے حامل امریکی اہلکاروں پر ویزا پابندیاں عائد کی جائیں گی، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں ایک سوال پوچھا گیا کہ حال ہی میں امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ چینی عہدیداروں پر ویزا پابندیاں عائد کرے گا جو غیر ملکیوں کو تبتی علاقوں میں داخل ہونے سے روکنے پر مبنی پالیسیوں کی تشکیل اور ان پر عمل درآمد میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، چین اس کا کیا جواب دے گا ؟
پیر کے روز اس حوالے سے ترجمان لین جیئن نے کہا کہ شی زانگ کے معاملات خالصتاً چین کے داخلی معاملات ہیں۔ امریکہ نے شی زانگ سے متعلق مسائل کے بہانے چینی حکام پر اندھا دھند ویزا پابندیاں عائد کر رکھی ہیں جس سے بین الاقوامی قوانین اور تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہوئی ہے۔ عوامی جمہوریہ چین کے خارجہ تعلقات کے قانون اور غیر ملکی پابندیوں کے خلاف قانون کی متعلقہ دفعات کے مطابق ، چین نے شی زانگ سے متعلق امور پر غیر مناسب رویہ رکھنے والے امریکی اہلکاروں پر بھی ویزا پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ شی زانگ بیرونی دنیا کے لئے کھلا ہے ، اور چین بیرونی ممالک کے دوستوں کو چین کے تبتی خطے میں آنے ، جانے اور کاروبار کرنے کے لئے خوش آمدید کہتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہم نام نہاد انسانی حقوق، مذہب اور ثقافت کے بہانے کسی بھی ملک میں کسی بھی شخص کی طرف سے شی زانگ کے امور میں مداخلت کی مخالفت کرتے ہیں اور دورہ شی زانگ کے نام پر مذموم مقاصد کے حامل افراد کی تخریب کاری کی مخالفت کرتے ہیں۔