اسلام آباد:

ڈسڑکٹ کورٹ اسلام آباد نے کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کو مقدمے سے باعزت بری کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس خان نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

تحریری فیصلے کے مطابق بغیر کسی شک و شبہ کے کیس ثابت کرنا استغاثہ کی ذمہ داری ہے، شک کا فائدہ ہمیشہ ملزم کو ملتا ہے، اس کیس میں استغاثہ شواہد کے ساتھ اپنا کیس ثابت کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے اسل یے عدالت مصطفی نواز کھوکھر کو الزامات سے بری قرار دیتی ہے۔

سال 2019 میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر پر صدر آصف علی زرداری کو نیب کی حراست سے فرار کروانے کی کوشش کا الزام تھا۔ مصطفی نواز کھوکھر پر کار سرکار میں مداخلت اور کارکنوں کو نیب اور پولیس کے خلاف اکسانے کا بھی الزام تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نواز کھوکھر

پڑھیں:

ایف بی آر میں جدید ٹیکنالوجی سے انسانی مداخلت کم کر رہے ہیں: وزیر خزانہ

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایف بی آر میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کر کے انسانی مداخلت کو کم سے کم کر رہے ہیں۔ ایف بی آر کی تمام تر توجہ ٹیکس جمع کرنے پر ہونی چاہیے۔ پشاور میں چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ معاشی استحکام کے ثمرات سامنے آرہے ہیں، ٹیکس اتھارٹی میں شفافیت لارہے ہیں۔ پالیسی ریٹ میں کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار معاشی استحکام کے لیے بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، ٹیکس پالیسی کا اختیار ایف بی آر سے لے کر فنانس ڈویژن منتقل کیا جا چکا ہے، بار بار کہہ چکا ہوں کہ نجی سیکٹر کو ملک کی قیادت کرنی ہے۔ ایف بی آر میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کر کے انسانی مداخلت کو کم سے کم کر رہے ہیں۔ ایف بی آر کی تمام تر توجہ ٹیکس جمع کرنے پر ہونی چاہیے۔ شرح سود 23 سے کم ہوکر گیارہ فیصد پر آگئی ہے، ہم اسے سنگل ڈیجٹ میں لانے کے لیے پرعزم ہیں۔ حکومتی اخراجات میں کمی کے لیے رائٹ سائزنگ کی جا رہی ہے، آئندہ بجٹ کے لیے تاجروں سے تجاویز حاصل کر رہے ہیں۔ آئی ایم ایف کے پاس ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے جاتے ہیں، علاوہ ازیں گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیر خزانہ سے ملاقات کی اور ترقیاتی فنڈز کا معاملہ اٹھایا۔

متعلقہ مضامین

  • کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کو بڑا ریلیف مل گیا
  • ایف بی آئی نے 1.5 ارب ڈالرز کی کرپٹو چوری کا الزام شمالی کوریا پر لگا دیا
  • یوکرین جنگ میں پاکستان کی مداخلت اور اسلحہ سپلائی کے کوئی ثبوت نہیں ملے، روس
  • بات جمہوریت کی کرتے ہیں مگر اپوزیشن کی کانفرنس سے ڈرتے ہیں: مصطفیٰ نواز کھوکھر
  • ایف بی آر میں جدید ٹیکنالوجی سے انسانی مداخلت کم کر رہے ہیں: وزیر خزانہ
  • بھارتی کمپنی نے ’’شائننگ انڈیا‘‘ کا پول کھول دیا
  • مصطفی قتل کے ملزم ارمغان پر 8سال سے ویڈکے نشے کا الزام
  • مصطفیٰ قتل کے ملزم ارمغان پر 8 سال سے ویڈ منگوا کر نشہ کرنے کا الزام
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نیا موڑ: پولیس پر سہولت کاری کا الزام