چین کے صوبے ہائی نان میں سمندری سازوسامان کے کامیاب تجربات WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز

سانیا(شِنہوا)محققین نے حال ہی میں چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر سانیا کے یا ژو بے میں آف شور تجرباتی مقام پر سمندری سازوسامان کے تجربات کا پہلا سلسلہ مکمل کرلیا ہے۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مقام اب اس طرح کے تجربات کی صلاحیت سے لیس ہے۔
ہائی نان ڈیلی کے مطابق شنگھائی جیاؤ تھونگ یونیورسٹی کی میرین انجینئرنگ ٹیم نے تجرباتی مقام پرمختلف بحری سازوسامان کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ان میں سمندری ماحول کی نگرانی کے آلات،سمندر کی نچلی سطح کی کان کنی کی گاڑیوں کے نمونے اور بغیر پائلٹ کے پانی کی سطح پر چلنے والے جہاز شامل تھے۔


ٹیم نے کامیابی سے مختلف تجرباتی امور انجام دئیے۔ ان میں سمندری ہواؤں،لہروں اور موجوں کے متحرک حالات کا مشاہدہ، ذہانت پر مبنی بحری آلات کے افعال کا جائزہ، زیر آب آلات کی درست پوزیشننگ اور نیویگیشن اور سمندر کی تہہ کے ماحول میں خلل کی نگرانی شامل ہیں۔


ٹیم لیڈر نے بتایا کہ سمندری تجربات کی کامیاب تکمیل نے اس مقام کی سمندر کے متحرک ماحول کا حقیقی وقت میں مشاہدہ کرنے کی صلاحیت کی مکمل تصدیق کر دی ہے۔ اس سے زمین،زیر آب ماحول اور سمندر کی تہہ پر محیط 3 جہتی بحری آزمائشی زون میں بحری سازوسامان کے تجربات کرنے کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سازوسامان کے ہائی نان

پڑھیں:

9 بڑے شہروں میں پلاسٹک لائسنس رجسٹریشن ڈیسک کا قیام

مشن زیرو پلاسٹک پنجاب.وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا عہد پلاسٹک مینوفیکچررز، ریسائکلرز ٹریڈرز اور سیلرز کی آن لائن رجسٹریشن شروع حکومت کا صوبے کے9 بڑے شہروں میں پلاسٹک لائسنس رجسٹریشن ڈیسک کا قیام پلاسٹک لائسنس رجسٹریشن کے لئے 25 فروری کو لاہور سے ڈیسک کا آغاز گوجرانوالہ اورسیالکوٹ 27 اور 28 فروری جبکہ ملتان اور بہاولپور 4اور 5مارچ کو پلاسٹک لائسنس رجسٹریشن ڈیسک قائم ہوگا پلاسٹک لائسنس رجسٹریشن ڈیسک ڈیرہ غازی خان اورفیصل آباد 7 اور 11مارچ اسی طرح جھنگ اور راولپنڈی میں 12اور 15 مارچ سے سنٹر فنکشنل ہوں گے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر ٹال فری نمبر1373یا-4 042-37897103 اور0322-4474915 بھی فنکشنل پلاسٹک لائسنس رجسٹریشن ڈیسک کیلئے ویب سائٹ epd.punjab.gov.pk وزٹ کریں پنجاب کو ماحول دوست صوبے بنانے کے لئے پر عزم ہیں۔ مریم نوازشریف ماحول کو پلاسٹک اور دیگر مضر صحت اشیاء سے پاک کرنا ناگزیر امرہے۔ مریم نوازشریف 

متعلقہ مضامین

  • چین، چھانگ عہ 6 کے نمونے سے چاند پر  “میگما سمندر” کے ثبوت حاصل ہوئے
  • 9 بڑے شہروں میں پلاسٹک لائسنس رجسٹریشن ڈیسک کا قیام
  • یہ مچھلی ہے یا ایلین؟ گہرے سمندر سے نکلنے والی سمندری مخلوق نے سب کو خوفزدہ کر دیا
  • تعلیمی معیار و ماحول پر سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا: گورنر پنجاب
  • گورنر خیبرپختونخوا نے صوبائی حکومت کیخلاف احتجاج کا اعلان کردیا
  • ہاردک اور جیسمین دبئی میں سمندر کنارے موجیں اڑاتے پکڑے گئے
  • کچرے سے بنی آرائشی اشیا جو گھر کو چار چاند لگادیں
  • گورنر کے پی کی ترجیحات صرف اپنے آقاوں کو خوش کرنا ہے، بیرسٹر سیف
  • وزیراعلیٰ سندھ کا صوبے کےطلباء کیلئے لیپ ٹاپ پروگرام لانے کا اعلان