آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے گروپ راؤنڈ سے باہر ہونیوالی میزبان پاکستان کی ٹیم کو ملنے والی ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چیمپئینز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو 2.24 ملین ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں 62 کروڑ سے زائد) کی خطیر انعامی رقم دی جائے گی جبکہ رنز اَپ ٹیم کو 1.

12 ملین ڈالر (یعنی 31 کروڑ 11 لاکھ سے زائد روپے) دیے جائیں گے۔اسی طرح سیمی فائنل فائنلسٹ ٹیموں کو 560,000 ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں 15 کروڑ 55 لاکھ سے زائد) ملیں گے۔ پاکستان سمیت گروپ مرحلے سے باہر ہونیوالی ٹیموں کو 140,000 ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں تقریباً 4 کروڑ روپ) انعام دیا جائے گا۔ ہر گروپ مرحلے کی جیت فاتح ٹیم کیلئے 34 ہزار ڈالر جبکہ ٹورنامنٹ کی پانچویں اور چھٹے نمبر کی ٹیموں کو 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر ملیں گے۔مزید برآں تمام 8 ٹیموں کو ایونٹ میں شرکت کیلئے 1 لاکھ 25 ہزار ڈالر کی ضمانت بھی ملے گی۔واضح رہے کہ آئی سی سی نے سال 2017 کے مقابلے میں مجموعی طور پر ٹیموں کو 53 فیصد اضافی انعامی رقم دی جائے گی۔ایونٹ کے میزبان ملک پاکستان کو ٹورنامنٹ کے ابتدائی دو میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ گروپ کا آخری میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ہزار ڈالر ٹیموں کو

پڑھیں:

سونا مزید  ایک ہزار 543 روپے تولہ  مہنگا‘ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی (نیٹ نیوز) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کیمطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار 800 روپے بڑھ کر تین لاکھ 40 ہزار 600 روپے کی ریکارڈ بلندی پر ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 543 روپے اضافے سے دو لاکھ 92 ہزار 9 روپے ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان؛ انڈیکس بلندی کی جانب گامزن
  • امریکا کا اسرائیل کو نیا تحفہ! 18 کروڑ ڈالر کے فوجی انجن دینے کی منظوری
  • ارمغان کے لیپ ٹاپ سے بین الاقوامی مالیاتی فراڈ کے شواہد مل گئے، ماہانہ آمدنی 4 لاکھ ڈالر
  • وزیراعظم سیکرٹریٹ، پارلیمنٹ لاجز، چیئرمین سینیٹ آفس سمیت اربوں روپے کے بجلی بل نادہندگان میں شامل
  • وزیراعظم سیکریٹریٹ، پارلیمنٹ لاجز، چیئرمین سینیٹ آفس سمیت اربوں روپے کے بجلی بل نادہندگان میں شامل
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پھر سے تیزی، 1598 پوائنٹس سے زائد اضافہ
  • اوورسیز پاکستانیوں نے تاریخی مالیت کی ترسیلات وطن بھیج کر ریکارڈ قائم کر دیا
  • سونا مزید  ایک ہزار 543 روپے تولہ  مہنگا‘ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
  • پی ایس ایل بمقابلہ آئی پی ایل؛ وارنر کی تنخواہ میں کتنا فرق ہے؟
  • اقوام متحدہ کی انسانی امداد کے ادارے کا پاکستان سمیت 60 سے زائد ممالک میں عملے میں 20فیصد کمی کا اعلان