راولپنڈی: کار اور ٹرک کی ٹکر، 4 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
راولپنڈی کے علاقے روات میں چیک بیلی روڈ پر کار اور ٹرک کی ٹکر کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔
حادثے میں زخمی ہونے والے ایک شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
راولپنڈی؛ اراضی کے تنازع پر بھتیجے نے چچا کو قتل کر دیا
راولپنڈی:تھانہ گوجرخان کے علاقے ڈھوک ہاشو میں بھتیجے نے چچا کو اراضی کے تنازع پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران ولایت اختر کے بیٹے وقاص نے چچا سجاد اختر پر فائرنگ کی جس کے باعث وہ موقع پر دم توڑ گیا جبکہ واقعے میں خاتون بھی زخمی ہوئی۔
ولایت اختر کے بیرون ملک مقیم بڑے بیٹے نے گھریلو ناچاقی پر چند ماہ قبل چچا شفاعت کی بیٹی کو طلاق دی تھی۔ سجاد اختر اپنے بھائی شفاعت اختر کے ساتھ ہی اس کے گھر میں رہائش پذیر تھا جبکہ قریب ہی بڑے بھائی ولایت اختر کا گھر ہے۔۔
طلاق دینے اور اراضی کے تنازع پر ولایت اختر اور سجاد و شفاعت وغیرہ کے مابین چپقلش چل رہی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرکے فرار ہو جانے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، فرانزک شواہد اکھٹے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔