لاہور میں چوری کے الزام پر دکانداروں نے شہری پرتشدد کرنے کے بعد برہنہ ویڈیو بنا کر وائرل کردی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شہری نے چند روز قبل ملزمان کی دکان سے چند روپوں کا سامان خریدا تھا اور جلد بازی میں پیسے دینا بھول گیا تھا۔ کچھ روز بعد شہری دوبارہ سامان لینے آیا تو دکانداروں نے شہری پر چوری کا الزام لگا کر تشدد کرنا شروع کردیا۔

پولیس کے مطابق شہری نے دکانداروں کو پیسے دینے کی بہت کوشش کی تاہم انہوں نے ایک نہ سنی۔ شہری پر تشدد کیا اور برہنہ ویڈیو بنا کر وائرل کردی۔ ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ریس کورس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔  

ملزمان زین ، عبداللہ اور ولید کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمات درج کر کے مزید کارروائی کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔ ایس پی سول لائنز کا کہنا ہے کہ انسانیت کی تذلیل برداشت نہیں کی جائے گی۔ قانون شکن عناصر کے خلاف زیرہ ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ایف بی آئی کا شمالی کورین ہیکرز پر ڈیڑھ ارب ڈالر کے ورچوئل اثاثے چرانے کا الزام

امریکی ایجنسی ایف بی آئی نے شمالی کوریا کے ہیکرز پر دبئی میں قائم کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائی بٹ سے تقریباً ڈیڑھ ارب ڈالر کے ورچوئل اثاثوں کی چوری کا الزام عائد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے آئی اور کرپٹو کرنسی مائننگ ماحول کے لیے کس قدر تباہ کن ہیں؟

اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ ایف بی آئی نے ہیکنگ کی اس بڑی واردات کو شمالی کوریا کے کسی مخصوص گروپ سے منسوب نہیں کیا لیکن اس نے کہا کہ حملہ آوروں نے ٹریڈر ٹریٹر(Trader Traitor)  نامی چیز کا استعمال کیا جو کہ نقصان دہ کرپٹو کرنسی ایپلی کیشنز کا ایک سیٹ ہے جو متاثرین کو ملازمت کی پیشکش کی آڑ میں میلویئر انسٹال کرنے کے لیے ٹریپ کرتی ہے۔

انسٹال ہونے کے بعد مالویئر ہیکرز کو مالیاتی نظام سے سمجھوتا کرنے اور فنڈز چوری کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

ایف بی آئی نے دعویٰ کیا کہ ہیکرز نے چوری شدہ اثاثوں کے کچھ حصوں کو تیزی سے بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسیوں میں تبدیل کرنا شروع کر دیا اور انہیں متعدد بلاک چینز پر ہزاروں پتوں پر منتشر کر دیا۔

مزید پڑھیے: پاکستان میں کرپٹو کرنسی کا کیا مستقبل ہے؟

بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے مبینہ مجرموں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ بعد میں فنڈز کی لانڈرنگ کریں گے اور پتا لگانے سے بچنے کے لیے انہیں فیاٹ کرنسی میں تبدیل کر دیں گے۔

بائی بٹ ایکسچینج (جو 6 کروڑ سے زیادہ صارفین کوخدمات فراہم کرتا ہے) نے کہا ہے کہ یہ خلاف ورزی ڈیجیٹل والٹ کے درمیان معمول کی منتقلی کے دوران ہوئی۔

ایکسچینج کے مطابق ہیکرز نے آف لائن سٹوریج سسٹم سے ٹریڈنگ کے لیے استعمال ہونے والے ہاٹ والٹ میں رقوم کی منتقلی کے عمل سے فائدہ اٹھایا اور تقریباً 401,000 ایتھریم ٹوکن (1.5 بلین ڈالر) چوری کیے اور انہیں کسی نامعلوم پتے پر منتقل کر دیا۔ بائی بٹ کے مطابق ہیکرز نے سگنیچر انٹرفیس کو دھوکا دیا اور بنیادی اسمارٹ کنٹریکٹ کی منطق کو تبدیل کرتے ہوئے صحیح پتا ظاہر کیا۔

مزید پڑھیں: امریکی صدر کے فیصلوں نے کرپٹو مارکیٹ کو بٹھا دیا، ایک دن میں 500 ارب ڈالر کا نقصان

کمپنی نے کہا کہ اسےرقوم کی واپسی کے لیے ساڑھے 3 لاکھ سے زیادہ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں لیکن اس کارروائی میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

بائی بٹ نے سائبر سکیوریٹی اور بلاک چین فرانزک ماہرین سے چوری شدہ فنڈز کی بازیابی میں مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی رقم کی بازیابی پر اس میں معاونت کرنے والے کو 10 فیصد انعام دیا جائے گا۔ شمالی کوریا نے اب تک ایف بی آئی کے الزامات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایف بی آئی ڈیڑھ ارب ڈالر کے ورجوئل اثاثے چوری شمالی کوریا کے ہیکرز کرپٹو کرنسی کرپٹو کرنسی بڑی چوری

متعلقہ مضامین

  • سرگودھا کے نواح میں 16سالہ دوشیزہ کو اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیاگیا،مقدمہ درج
  • کراچی: شہری کو تشدد کا نشانہ بنانیوالے سکیورٹی گارڈز گرفتار، مرکزی ملزم کوئٹہ فرار
  • کراچی: شہری پر تشدد کرنیوالے گارڈز گرفتار، مرکزی ملزم بلوچستان فرار
  • ایف بی آئی نے 1.5 ارب ڈالرز کی کرپٹو چوری کا الزام شمالی کوریا پر لگا دیا
  • کراچی: بوٹ بیسن میں گاڑی میں مسلح افراد کے تشدد کی وائرل ویڈیو کا معاملہ  کیا ہے؟
  • کراچی، مسلح افراد کا شہری پر تشدد، سی سی ٹی وی سامنے آگئی
  • سرگودھا: طالبہ سے مبینہ زیادتی و تشدد کے ملزمان گرفتار
  • ایف بی آئی کا شمالی کورین ہیکرز پر ڈیڑھ ارب ڈالر کے ورچوئل اثاثے چرانے کا الزام
  • شرمناک سرگرمیوں میں ملوث گروہ گرفتار کر لیا گیا