واٹس ایپ نے 1 ماہ میں 84 لاکھ بھارتی اکاؤنٹس بند کر دیے
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لیے سب سے زیادہ استعمال کیے جانے والے پلیٹ فارم واٹس ایپ نے 1 ماہ کے دوران 8.4 ملین (84 لاکھ) سے زائد بھارتی واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کر دیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی میٹا کی جانب سے جعلی سرگرمیوں کے پیشِ نظر عمل میں لائی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اگست 2024ء میں واٹس ایپ کو 10 ہزار 707 صارفین کی جانب سے شکایات موصول ہوئی تھیں جن میں سے 93 فیصد شکایات پر فوری طور پر کارروائی کی گئی۔
میٹا نے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت بھارت میں تقریباً 8.
دوسری جانب واٹس ایپ نے بتایا ہے کہ اکاؤنٹ پر پابندی صارفین کی جانب سے فراڈ اور مشکوک سرگرمیوں کی اطلاعات ملنے پر عمل میں لائی گئی جبکہ اکاؤنٹس بین کرنے کا مقصد پلیٹ فارم کی سالمیت کے تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔
اس پابندی کے تحت مجموعی طور پر بلاک کیے گئے اکاؤنٹس میں سے 1.66 ملین صارفین کو سنگین خلاف ورزیوں کی وجہ سے فوری طور پر بلاک کر دیا گیا تھا جبکہ باقی اکاؤنٹس کو تحقیقات کے بعد مشکوک قرار دینے پر بلاک کیا گیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: واٹس ایپ
پڑھیں:
ٹرمپ کا نیا امیگریشن پلان: 5 ملین ڈالر میں امریکی شہریت حاصل کریں
ٹرمپ کا نیا امیگریشن پلان: 5 ملین ڈالر میں امریکی شہریت حاصل کریں WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئے امیگریشن منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے 5 ملین ڈالر میں امریکی شہریت اور گرین کارڈ کی پیشکش کی ہے۔
یہ اسکیم EB-5 انویسٹر ویزا کی جگہ لے گی، جس کے تحت سرمایہ کار 5 ملین ڈالر ادا کرکے امریکی رہائش اور بعد میں شہریت حاصل کر سکتے ہیں۔
ٹرمپ کے مطابق، یہ منصوبہ دو ہفتوں میں لانچ کیا جائے گا اور اس کے لیے کانگریس کی منظوری کی ضرورت نہیں ہوگی۔
درخواست گزاروں کو ویٹنگ اور اسکریننگ کے مراحل سے گزرنا ہوگا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ “عالمی معیار کے شہری” ہیں۔
اس اسکیم سے حاصل ہونے والی رقم امریکی بجٹ خسارہ کم کرنے میں استعمال کی جائے گی۔
ٹرمپ اپنی دوسری مدت میں سخت امیگریشن پالیسیوں پر عمل کر رہے ہیں، اور امریکی تاریخ کی سب سے بڑی ڈی پورٹیشن مہم کا آغاز بھی کر چکے ہیں۔
اس کے علاوہ، وہ کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف لگانے کی دھمکی دے چکے ہیں تاکہ وہ غیر قانونی مہاجرین اور منشیات کی اسمگلنگ کو روک سکیں۔