خلیل الرحمٰن قمر نے مجھ سے بدتمیزی کی ہے: اداکارہ ریشم
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
معروف پاکستانی فلم اور ٹی وی اداکارہ ریشم نے انکشاف کیا ہے کہ نامور ڈرامہ نویس اور مصنف خلیل الرحمٰن قمر نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی ہے۔
ریشم کئی دہائیوں سے انڈسٹری کا حصہ رہی ہیں، انہوں نے اس واقعے کے علاوہ خلیل الرحمٰن قمر کے کام پر بھی تنقید کی اور کہا کہ میں پہلے ان کے مداحوں میں شامل تھی لیکن اب ان کی تحریروں کو متاثر کن نہیں سمجھتی۔
ریشم نے شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خلیل الرحمٰن قمر اب صرف بھارتی فلموں کی کاپی کر رہے ہیں، ان کے مکالمے اب خود ان کے خلاف جا رہے ہیں، ان کے قلم کی وہ طاقت نہیں رہی جو پہلے ہوا کرتی تھی۔
ریشم نے انکشاف کیا کہ کچھ عرصہ قبل ہمایوں سعید کی دعوت پر ایک پارٹی میں شریک ہوئی جہاں خلیل الرحمٰن قمر بھی موجود تھے۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے تمام مہمانوں کی طرح خلیل الرحمٰن قمر کو بھی سلام کیا لیکن انہوں نے انتہائی غیر شائستہ رویہ اختیار کیا اور میرے ساتھ بدتمیزی کی، میں اس رویے پر حیران رہ گئی اور خاموشی اختیار کر لی، ورنہ میں جانتی ہوں کہ ایسے لوگوں کے ساتھ کیسے نمٹنا ہے۔
ریشم کے انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے۔
کچھ صارفین نے ان کی حمایت کی ہے جبکہ کچھ نے خلیل الرحمٰن قمر کے دفاع میں بات کی ہے۔
ایک صارف نے لکھا ہے کہ ریشم ایک باوقار اداکارہ ہیں، اگر انہوں نے یہ بات کہی ہے تو ضرور سچ ہو گی، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ یہ صرف سستی شہرت حاصل کرنے کا ایک نیا طریقہ لگ رہا ہے۔
تاحال خلیل الرحمٰن قمر کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے، تاہم ان پر ماضی میں بھی کئی خواتین فنکاروں کے حوالے سے متنازع بیانات دینے کے الزامات لگ چکے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: خلیل الرحم ن قمر انہوں نے
پڑھیں:
خلیل الرحمان قمر اغوا کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، ملزمان کو 7، 7 سال قید کی سزا
ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے اور اغوا برائے تاوان کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا
عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج، ممنون حیدر اور زیشان کو 7، 7 سال قید کی سزا سنا دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سناتے ہوئے دیگر ملزمان کو مقدمے سے بری کر دیا۔
خلیل الرحمن قمر کو 15 جولائی کو ملزمان کی جانب سے مبینہ طور پر اغوا برائے تاوان کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس، آمنہ عروج سمیت 12 ملزمان پر فرد جرم عائد
ملزمان کے خلاف21 جولائی کو تھانہ سندر میں اغوا اور دہشتگری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا جبکہ اگست 2024 میں انسداد دہشتگری عدالت میں کل 11 ملزمان کا ٹرائل شروع ہوا۔
خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کیس میں کل 17 گواہان عدالت میں پیش ہوئے جن میں خلیل الرحمن قمر، خلیل الرحمن قمر کے دوست، پولیس اور بینک کا عملہ شامل تھا۔
خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کیس کا محض ایک ملزم ضمانت پر رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Khalil ur rehman qamar خلیل الرحمان قمر