چین، چھانگ عہ 6 کے نمونے سے چاند پر  “میگما سمندر” کے ثبوت حاصل ہوئے WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز

بیجنگ : چین کے چھانگ عہ  6 مشن کی جانب سے جمع کیے گئے چاند کے نمونوں کی ایک نئی تحقیق نے اس مفروضے کی تصدیق کی ہے کہ چاند اپنی ابتدائی مراحل میں  پگھلے ہوئے “میگما سمندر” سے ڈھکا ہوا تھا، جس سے چاند کی ابتدا اور ارتقا کو سمجھنے کے لئے اہم ثبوت حاصل ہوئے ہیں۔

جمعہ کے روز چینی میڈیانے بتایا کہ چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) کے زیر اہتمام مشترکہ تحقیقی ٹیم کی سربراہی میں یہ تحقیق جرنل سائنس کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہے۔ مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ چاند کے دور اور قریب دونوں اطراف سے ملنے والی بیسالٹ ایک جیسی ہیں ،جو  آتش فشاں چٹان کی ایک قسم ہے۔ چھانگ عہ  6 کے نمونوں میں موجود بیسالٹ بنیادی طور پر 2.

823 بلین سال پرانی ہے ، اور اس کی خصوصیات چاند کے میگما سمندر کے  ماڈل کی تصدیق کرتی ہیں۔

تحقیق سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہSouth Pole-Aitken  یعنی ایس پی اے بیسن کی تشکیل دینے والی ٹکراؤ نے چاند کے ابتدائی مینٹل کو تبدیل کردیا ہوگا۔ چاند کے میگما سمندر کا ماڈل پہلے چاند کے قریب سے نمونوں کی بنیاد پر قائم کیا گیا تھا۔ 

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: میگما سمندر چھانگ عہ

پڑھیں:

اپنےبچوں سے پریشان نہ ہوں یہ آپ کے دماغ کو بوڑھا نہیں ہونے دیتے! امریکی تحقیق

ویب ڈیسک — 

ایک نئی امریکی تحقیق نے ظاہر کیا ہے کہ والدین کے دماغ ان افراد کے مقابلے میں زیادہ جوان رہتے ہیں جن کے بچے نہیں ہوتے۔

امریکی ریاست کنکٹیکٹ کی "ییل یونیورسٹی” اور نیوجرسی میں صحت کے ادارے "روٹگرز صحت” کی مشترکہ ریسرچ نے ظاہر کیا ہے کہ والدین میں دماغی رابطوں ے کے ایسے نمونے بنتے ہیں جو دماغوں کے بوڑھا ہونے کے مخالف اثرات رکھتے ہیں۔

دلچسب بات یہ ہے کہ ہر نئے بچے کی آمد سے والدین کے دماغوں میں روابط کے نمونوں میں مزید مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اس تحقیق کے”پروسیڈنگز آف دی نیچرل اکیڈمی آف سائنسز ” میں شائع ہونے والے نتائج کے مطابق یہ دماغی نمونے ماں اور باپ دونوں میں دیکھے گئے ہیں۔

یہ نتیجہ ثابت کرتا ہے کہ دماغ کے بڑھاپے کے خلاف کام کرنے والے یہ نمونے کسی حیاتیاتی تبدیلی کی وجہ سے پیدا نہیں ہوتے بلکہ ان کا تعلق افراد کا والدین کا کردار ادا کرنے سے ہے۔

دماغ کے مطالعے کے ادارے "روٹگرز برین ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ "سے وابستہ نفسیات کے ایسو سی ایٹ پروفیسر ایورم ہولمز کہتے ہیں کہ جو افراد والدین نہیں ہوتے ان کے بوڑھے ہونے سے دماغ کے جن فعال روابط میں کمی آتی ہے یہ وہی حصے ہیں جن میں بچوں کی پرورش کرنے والے والدین بننے والے افراد کے دماغوں میں فعال روابط میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

تحقیق میں برطانیہ کے بائیو بینک سے حاصل کی گئیں دماغی اسکین کے تصاویر کا جائزہ لیا گیا ۔ اس تحقیق میں دیکھا گیا کہ دماغ کے مختلف حصے کیسے ایک دوسرے سے رابطہ کرتے ہیں اور پیغام رسانی کرتے ہیں۔ ریسرچ میں خاص طور حرکت، احساس کی کیفیت اور سماجی روابط کے دوران دماغی حصوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔

ایسے والدین جن کے زیادہ بچے تھے ان کے دماغ کے مختلف حصوں میں زیادہ مضبوط روابط دیکھے گئے۔




جبکہ ایسے افراد جن کے بچے نہیں تھےان میں عمر گزرنے کے ساتھ ساتھ ان حصوں کے درمیان روابط میں کمی آتی گئی۔

یہ ریسرچ اس روایتی تصور کو چیلنج کرتی ہے کہ زیادہ اولاد سے والدین کسی دباؤاور کشیدگی کا شکار ہوتے ہیں۔

اس کے برعکس ریسرچ اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ والدین کا کردار ادا کرنے سے ماحول کی بہتری کی صورت بنتی ہے جس سے جسمانی اور سماجی سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا ہے اور والدین کی حالات کو سمجھنے کی اہلیت بہتر ہوتی ہے۔ یہ سارے عوامل مل کر انسانی دماغ کی صحت کی بہتر ی کا باعث بنتے ہیں۔

ہومز کے بقول بچوں کا خیال رکھنے کا ماحول، نہ کہ محض حمل، دونوں والدین پر اثرات مرتب کرتا ہے۔




ریسرچ نے یہ بھی ثابت کیا کہ والدین کے سماجی روابط کے نیٹ ورک وسیع تر ہوتے ہیں کیونکہ خاندان آپس میں ایک دوسرے کے یہاں آتے جاتے ہیں۔

تاہم، محققین کا کہنا ہے کہ ابھی اس بارے میں مزید ریسرچ کی ضرورت ہے کہ یہ معلوم کیا جائے کہ والدین کا کردار ادا کرنا ان دماغی تبدیلیوں کو کیسے پیدا کرتا ہے اور ابھی یہ دیکھنا بھی باقی ہے کہ دوسری ثقافتوں یا معاشروں میں یا خاندانوں میں والدین بننے سے کیا اثرات سامنے آتے ہیں۔

امریکی اشاعت سائنس ڈیلی کے مطابق یہ تحقیق روایتی تصورات سے پرے انسانی زندگی پر اثرا انداز ہو سکتی ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • خلائی تحقیق میں تعاون کاسمجھوتہ پاک چین دوستی کا نیا باب ہے، وزیراعظم شہبازشریف کا تقریب سے خطاب
  • “چھیوشی” میگزین میں شی جن پھنگ کا اہم مضمون شائع ہوگا
  • چین کے صوبے ہائی نان میں سمندری سازوسامان کے کامیاب تجربات
  • اپنےبچوں سے پریشان نہ ہوں یہ آپ کے دماغ کو بوڑھا نہیں ہونے دیتے! امریکی تحقیق
  • یوکرین جنگ میں پاکستان کی مداخلت اور اسلحہ سپلائی کے کوئی ثبوت نہیں ملے، روس
  • پاکستان کے انتخابی نتائج گزشتہ 2دہائیوں میں کسی بہتری کی جانب گامزن نہیں ہوئے‘فافن
  • یہ مچھلی ہے یا ایلین؟ گہرے سمندر سے نکلنے والی سمندری مخلوق نے سب کو خوفزدہ کر دیا
  • ڈپریشن کو کم کرنے والی ادویات کی جگہ یہ پھل کھائیں
  • ہاردک اور جیسمین دبئی میں سمندر کنارے موجیں اڑاتے پکڑے گئے