چین میں ویلیو ایڈڈ ٹیلی کام سروسز کے پائلٹ پروگرام کے لئے پہلی کھیپ کے 13 غیر ملکی اداروں کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
چین میں ویلیو ایڈڈ ٹیلی کام سروسز کے پائلٹ پروگرام کے لئے پہلی کھیپ کے 13 غیر ملکی اداروں کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چین کی صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے حال ہی میں بیجنگ، شنگھائی، ہائی نان اور شین زین سمیت چار علاقوں میں ویلیو ایڈڈ ٹیلی کام سروسز کے پائلٹ پروگرام کے تحت 13 غیر ملکی کاروباری اداروں کو منظوری جاری کی ہے۔
متعلقہ ادارے انٹرنیٹ تک رسائی اور انفرمیشن کی خدمات جیسے ویلیو ایڈڈ ٹیلی کام خدمات انجام دے سکتے ہیں۔فروری 2025 کے اختتام تک ، چین میں 2،400 سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری والی ٹیلی کام کمپنیاں ہیں ، جو 2024 کے عرصے کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہیں۔ اس بار پائلٹ آپریشن کے لیے جن 13 غیر ملکی سرمایہ کاری والے اداروں کی منظوری دی گئی ہے ان کی پیرنٹ کمپنیاں زیادہ تر معروف ملٹی نیشنل انٹرپرائزز ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: غیر ملکی
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ سندھ کا بھی سٹوڈنٹس کے لیے لیپ ٹاپ پروگرام کا اعلان
ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی سٹوڈنٹس کیلئے لیپ ٹاپ پروگرام لانے کا اعلان کردیا
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کے سٹوڈنٹس کے لیے بھی لیپ ٹاپ پروگرام لانے کا اعلان کردیا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ بھی طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ پروگرام لائیں گے۔ خطاب کے دوران مراد علی شاہ نے پلےکارڈ پر لیپ ٹاپ کا مطالبہ لکھ کر لانے والے طالب علم کو اپنی طرف سے لیپ ٹاپ دینے کا اعلان بھی کیا۔
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025
دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں پانی ہے نہ کینال بنانے کی گنجائش ہے، کینالز کی تعمیر کو روکنے کے ليے ہڑتال کی ضرورت نہیں، سندھ کے حقوق پر ڈاکے کا منصوبہ بننے نہیں دیں گے۔
شکار پور میں گفت گو میں کہاکہ ہم ایسا کوئی پراجیکٹ بننے کی اجازت نہیں دیں سکتے جس سے سندھ کا نقصان ہو، کندھ کوٹ میں گفت گو میں کہاکہ سندھ کےلوگوں کی منظوری کےبغیرکوئی کام نہیں ہوگا۔