جسٹن ٹروڈو کی ڈونلڈ ٹرمپ کو وارننگ
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
کینیڈا کے وزیرِاعظم نے ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا پر متوقع نئے تجارتی ٹیرف کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا 4 مارچ سے کینیڈا پر ناجائز ٹیرف عائد کرتا ہے تو ہماری حکومت فوری اور بھرپور جواب دے گی۔ اسلام ٹائمز۔ کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کینیڈا پر ناجائز ٹیرف لگائے گئے تو سخت جواب دیں گے۔ جسٹن ٹروڈو نے ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا پر متوقع نئے تجارتی ٹیرف کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا 4 مارچ سے کینیڈا پر ناجائز ٹیرف عائد کرتا ہے تو ہماری حکومت فوری اور بھرپور جواب دے گی۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا نے سرحدی سکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے 1.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سے کینیڈا پر
پڑھیں:
اختیارات کا ناجائز استعمال، احتساب کمیٹی نے سپیکر پختونخوا اسمبلی سے جواب طلب کرلیا
پشاور: خیبرپختونخوا کی احتساب کمیٹی نے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کے خلاف شکایات پر جواب طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق احتساب کمیٹی کو اسپیکر کے خلاف درخواست موصول ہوئی تھی جس میں اسپیکرپراختیارات کے ناجائزاستعمال کی شکایات ہیں۔
درخواست میں شکایت لگائی گئی کہ اسپیکر نے غیر قانونی بھرتیاں بھی کیں اور اسپیکر ہاؤس کی تزئین و آرائش پر بلاضرورت کروڑوں روپے خرچ کیے۔
احتساب کمیٹی نے اسپیکربابرسلیم سواتی سے 10 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں لیگل ایڈوائزرکے پی اسمبلی علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ کا کہنا تھاکہ احتساب کمیٹی سے سوالنامہ موصول ہوا ہے اور اسپیکر کی جانب سے ایک ہفتے کے اندر جواب جمع کرنے کی ہدایت ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی تزئین و آرائش کاکام سی این ڈبلیو کا ہے، اسپیکرکا نہیں، اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات بھی درست نہیں۔
خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے خیبرپختونخوا میں مبینہ کرپشن اور وزرا کی کارکردگی پر احتساب کمیٹی کو مئی تک رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت کی ہے۔
عمران خان کی ہدایت کے بعد پارٹی کی احتساب کمیٹی نے صوبائی کابینہ کے وزرا کو طلب کرنا شروع کردیا۔