غیرقانونی شکار سے بچایا گیا ریچھ ریسکیو
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
سرگودھا وائلڈ لائف اسکواڈ نے چینیوٹ کے قریب غیرقانونی شکار سے بچائے گئے ریچھ کو ریسکیو کرلیا۔
وائلڈ لائف حکام کے مطابق ریچھ کی طبی جانچ اور بحالی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے اور اسے محفوظ پناہ گاہ منتقل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ ریچھ کو غیرقانونی شکار سے بچا کر چنیوٹ کے قریب سیلانوالی کے علاقے سے بازیاب کیا گیا تھا۔
عدالت نے ریچھ کو اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔ سینٸروزیرپنجاب مریم اورنگزیب نے کامیاب آپریشن پرواٸلڈ لاٸف اسکواڈ کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی توازن کے تحفظ کے لیے جنگلی حیات کا تحفظ ناگزیر ہے۔ قدرتی وسائل اور جنگلی حیات کا تحفظ ماحولیاتی نظام کے استحکام کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ حکومت ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
مریم اورنگزیب نے غیر قانونی شکار اور جانوروں کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت کی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
غیرقانونی تارکین وطن کی واپسی؛ 8 پاکستانی امریکہ سے ڈی پورٹ
انور عباس:امریکی انتظامیہ کی جانب سے غیرقانونی تارکین وطن کی واپسی کی پالیسی شروع کردی گئی ، پاکستانی بھی اسی فہرست میں شامل ہیں
سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی انتظامیہ کی جانب سے پاکستانی غیرقانون تارکین وطن کو لیکر پہلا جہاز رواں ہفتے پاکستان پہنچے گا،امریکی جہاز میں آٹھ پاکستانی غیرقانونی تارکین وطن ملک واپس پہنچیں گے، غیر قانونی تارکین کو لانے والی پروز امریکہ سے 26 فروری کو روانہ ہوگی، امریکی فوج کا C17 طیارہ 27فروری کو صبح نورخارن ائربیس پر پہنچے گا، امریکی انتظامیہ کی جانب سے تقریبا 10 کے قریب لوگوں کے کوائف تصدیق کے لئے پاکستانی حکام کو بھجوائے گئے تھے،ان میں سے 08افراد کی قومیت کی تصدیق کردی گئی،
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025
قومیت کی تصدیق کے بعد ان افراد کو پاکستان واپس بھیجا جارہا ہے،