لندن: برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں مسلسل تیسرے سال رمضان کی خصوصی روشنیاں لگائی گئی ہیں، جن کا افتتاح لندن کے میئر صادق خان نے کیا۔

اس طرح لندن مغربی دنیا کا پہلا شہر بن گیا ہے جہاں رمضان کے موقع پر روشنیوں کی تنصیب ایک روایت بن چکی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صادق خان نے کہا کہ رمضان لائٹس لگانے کی روایت لندن کی ثقافتی ہم آہنگی اور تنوع کو ظاہر کرتی ہے۔  انہوں نے کہا"یہ ہمارے لیے باعث فخر ہے کہ ہم رمضان کی یہ خوبصورت روشنیاں لگا کر تمام مذاہب کے احترام اور تسلیم کرنے کا عزم ظاہر کر رہے ہیں"۔

انہوں نے اسلامو فوبیا کے خلاف بات کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ مسلمانوں کے خلاف غلط معلومات پھیلاتے ہیں، لیکن ہمیں حقیقی اسلام کو اجاگر کرنا چاہیے، جو عبادت، خیرات اور بین المذاہب ہم آہنگی کی تعلیم دیتا ہے۔

صادق خان نے مزید کہا "یہ وہی اسلام ہے جس میں لوگ نماز پڑھتے ہیں، دوسروں کی مدد کرتے ہیں اور غیر مسلموں کے ساتھ روزہ افطار بھی کرتے ہیں"۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Mayor of London, Sadiq Khan (@mayorofldn)

دوسری جانب، صادق خان نے چیمپئنز ٹرافی 2025 پر تبصرہ کرتے ہوئے انگلینڈ اور پاکستان کے ایونٹ سے باہر ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا۔ تاہم، انہوں نے اس ٹورنامنٹ کو پاکستان کے لیے ایک بہترین موقع قرار دیا کہ وہ دنیا کو یہ پیغام دے کہ پاکستان بین الاقوامی کرکٹ کے لیے ایک محفوظ اور مثالی ملک ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

رمضان کے دوران اسلام آباد کے شہریوں کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ

اسلام آباد:

رمضان المبارک کے دوران ڈی سی اسلام آباد نے شہریوں کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد کے 17 مقامات پر فیئر پرائس شاپس قائم کی جائیں گی اور اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے شاپس کی فہرست جاری کر دی ہے۔

فیئر پرائس شاپس پر شہری ہول سیل ریٹ پر اشیاء خورونوش خرید سکیں گے۔

جی نائن مرکز، آئی ایٹ، ایف ایٹ اور ای الیون میں فیئر پرائس شاپس قائم کی جائیں گی جبکہ ایف ٹین، ایف الیون، جی 13 اور بارہ کہو میں بھی فیئر پرائس شاپس ہوں گی۔

بری امام، بنی گالہ، پاکستان ٹاؤن، ایف سیون، ایف سکس، جی سکس، جی سیون، لہتراڑ روڑ اور آئی الیون فور میں بھی سستی شاپس قائم ہوں گی۔

ضلعی انتظامیہ نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ذمہ داریاں تفویض کر دیں۔

متعلقہ مضامین

  • چپمپئنز ٹرافی  انعقاد سے پتہ چلا پاکستان محفوظ ہے،میئرلندن
  • رمضان کا پیغام منصفانہ اور پر امن معاشرہ کا قیام، یو این چیف
  • اگر عمران خان ڈیل کرتے تو بہت پہلے لندن چلے جاتے: سلمان اکرم راجہ
  • پیپلز پارٹی سے اتحاد قائم رکھنا ان کی اور ہماری مجبوری ہے: رانا ثنا اللہ
  • رمضان المبارک: اسلام آباد کے 17 مقامات پر فیئر پرائس شاپس قائم کرنے کا فیصلہ
  • رمضان کے دوران اسلام آباد کے شہریوں کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ
  • سعودی عرب رمضان میں دنیا کے 45 ممالک میں قرآنِ پاک کے 12 لاکھ نسخے تقسیم کرے گا
  • علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے وارنٹ گرفتاری سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • رمضان المبارک کی آمد آمد، چینی کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں