اسلام آباد (نیوز ڈیسک) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہو گا۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے، زونل رویت ہلال کمیٹیاں اپنے متعلقہ مقامات پر اجلاس کریں گی۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے مزید بتایا کہ چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان مرکزی کمیٹی کرے گی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: رویت ہلال کمیٹی

پڑھیں:

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کو طلب

سپارکو اعلامیے میں کہا گیا کہ نیا چاند 28 فروری 2025ء کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجکر 45 منٹ پر پیدا ہوگا اور غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی، پاکستان کے بجائے سعودی عرب میں 28 فروری کو چاند نظر آسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کو طلب کرلیا گیا۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس پشاور میں طلب کیا گیا ہے، اجلاس 29 شعبان المعظم 1446 ہجری، بروز جمعہ محکمہ اوقاف پشاور کی بلڈنگ میں ہوگا۔ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں ایک ساتھ رمضان المبارک کے انعقاد کی کوشش کے طور پر چاند دیکھنے کے لیے اجلاس پشاور میں بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

چند روز قبل رمضان المبارک کے چاند سے متعلق پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے امکان ظاہر کیا تھا کہ پاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ 2025ء سے شروع ہوگا۔ سپارکو اعلامیے میں کہا گیا کہ نیا چاند 28 فروری 2025ء کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجکر 45 منٹ پر پیدا ہوگا اور غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی، پاکستان کے بجائے سعودی عرب میں 28 فروری کو چاند نظر آسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
  • لاہور، رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
  • رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا
  • رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا
  • رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا
  • رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلیے  مرکزی  رویت کمیٹی کا اجلاس کہاں ہوگا؟
  • رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کو طلب
  •  رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو طلب
  • رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب