بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر مولانا فضل الرحمان سے رابطے میں ہیں، شیخ وقاص اکرم
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کہنے پر مولانا فضل الرحمان سے رابطے میں ہیں۔ بدقسمتی سے 26ویں آئینی ترمیم پر مولانا فضل الرحمان کو قائل نہیں کرسکے تھے تاہم ان سے رابطوں کی وجہ سے آئینی ترمیم کا ڈرافٹ بہتر ہوگیا۔
مزید پڑھیں: حکومت سے مذاکرات ختم، مگر پاکستان کے لیے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہوسکتی ہے، شیخ وقاص اکرم
پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ معاملات بہتری کی جانب جا رہے ہیں۔ میں نے مولانا فضل الرحمان کا بیان دیکھا ہے وہ کہہ رہے تھے کہ کچھ لوگ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان فاصلے بڑھانا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: لوگوں نے فرض کرلیا کہ شاید پی ٹی آئی حکومت کے سامنے لیٹ گئی ہے، شیخ وقاص اکرم
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مرضی کے بغیر خیبر پختونخوا کی کابینہ میں ردوبدل نہیں ہو سکتا۔ صوابی جلسے کے لیے پی ٹی آئی کی نئی قیادت کے پاس وقت کم تھا۔ میں نہیں سمجھتا کہ صوابی جلسے میں لوگوں کی تعداد کم تھی۔ تمام اپوزیشن جماعتیں اکٹھا چلیں گی تو حکومت کو گھر چھوڑ آئیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان شیخ وقاص اکرم پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
آئینی ادارے اپنی حدود میں کام کریں، یہی جمہوری نظام کی بقا ہے، مولانا فضل الرحمان
کراچی:جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئین ہی ریاست کی اصل طاقت ہے، آئینی ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں یہی جمہوری نظام کی بقا ہے۔
جمعیت علمائے اسلام سندھ کے ترجمان سمیع سواتی کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں محمد رؤف عطا کی قیادت میں بلوچستان ہائی کورٹ بار کے صدر میر عطا اللہ خان لانگو، سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر محمد سرفراز میتلو اور سابق صدر سندھ ہائی کورٹ بار محمد سلیم منگریو سمیت وکلا کے وفد نے کراچی میں راشد سومرو کی رہائش گاہ پر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ْ
انہوں نے کہا کہ ملاقات میں ملکی و علاقائی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئینی ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں، یہی جمہوری نظام کی بقا ہے، آئین ہی ریاست کی اصل طاقت ہے اور اس کی بالادستی ہر حال میں قائم رہنی چاہیے۔
ترجمان نے بتایا کہ جمعیت علمائے اسلام اور وکلا قیادت نے عدلیہ، آئین اور جمہوریت کے دفاع پراتفاق کیا گیا۔
وکلا کے وفد سے ملاقات میں جے یو آئی کے رہنما انجنیئر ضیاالرحمان، مولانا راشد محمود سومرو، اسلم غوری، قاری محمد عثمان اور دیگر شریک ہوئے۔