Nawaiwaqt:
2025-02-28@11:44:19 GMT

ٹماٹر ; 4 روپے فی کلو

اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT

ٹماٹر ; 4 روپے فی کلو

سندھ کے شہر میرپور خاص میں ٹماٹر کی قیمت 4 روپے فی کلو ہوگئی، ٹماٹر کی قیمت کم ہونے پر کاشتکاروں نے سر پکڑ لیے۔ میرپورخاص میں ٹماٹروں کے نرخ میں کمی کے باعث ٹماٹر کی فصل کاشت کرنے والے زمیندار نقصان سے دوچار ہیں۔ زمیندار کا کہنا ہے کہ حکومت نے باہر کا ٹماٹر منگوایا تو400 روپے کلو خرید کر استعمال کیا جبکہ ہمارا ٹماٹر 4 روپے کلو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، حکومت نقصان سے بچائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے سیلاب نے تباہ کیا اب نرخ میں کمی سے لاکھوں کا ٹماٹر ضائع کرنے پرمجبور ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

صارفین کے لیے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

اسلام آ باد:

بجلی کی سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کے لیے بجلی ایک ماہ کے لیے دو روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر نیپرا میں سماعت اب سے کچھ ہی دیر بعد ہوگی۔ سی پی پی اے نے درخواست جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی ہے۔

بجلی کی قیمت میں فی یونٹ دو روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔ درخواست کے مطابق جنوری میں 7 ارب 81 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔

نیپرا سماعت کے بعد اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ماہ رمضان مبارک کی آمد، کھجور کی قیمت کو بھی پر لگ گئے۔
  • پاکستان میں مسلسل دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی
  • سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی
  • سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑی کمی
  • صارفین کے لیے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان
  • ٹماٹر 4 روپے کلو، عوام خوش، کاشتکار پریشان
  • صنعتی شعبے کا بجلی کی فی یونٹ قیمت 26 روپے کرنے کا مطالبہ
  • عالمی منڈی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی
  • فی کلو مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمت کیا ؟جانیں