فرح خان کیس پر راکھی ساونت نے ہندوستانی بھاؤ کو کھری کھری سنادیں
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ انہوں نے معروف کری ایٹر وکاس پھاٹک، جو ہندوستانی بھاؤ کے نام سے مشہور ہیں، کو ان کے متنازعہ رویے پر کھری کھری سنادیں۔
یہ معاملہ فرح خان کے خلاف درج کی گئی شکایت کے بعد سامنے آیا، جس میں فرح پر ہولی کے تہوار کے بارے میں توہین آمیز تبصرہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
فرح خان، جو بالی وڈ کی نامور کوریوگرافر اور فلم ساز ہیں، حال ہی میں رئیلٹی شو ’ماسٹر شیف‘ کی ایک قسط میں ہولی کے تہوار کے بارے میں ایک تبصرہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنیں۔ انہوں نے کہا تھا، ’’ہولی تمام چھپڑی لوگوں کا پسندیدہ تہوار ہے۔‘‘
فرح خان کے اس بیان کو ہندوستانی بھاؤ نے ہندو برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف قرار دیا اور ان کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔
راکھی ساونت نے اس معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستانی بھاؤ کو انسٹاگرام پر براہ راست نشانہ بنایا۔
View this post on InstagramA post shared by Rakhi Sawant (@rakhisawant2511)
راکھی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا، ’’ہندوستانی بھاؤ، جو اپنی ویڈیوز میں نامناسب الفاظ اور گالم گلوچ کرتا ہے، کیا یہ سمجھتا ہے کہ ممبئی پولیس اور سائبر سیل اس کے ماتحت کام کرتے ہیں؟ کیا اسے لگتا ہے کہ گالیاں دینے کا حق صرف اسے حاصل ہے؟‘‘
راکھی نے مزید کہا، ’’فرح خان پر ایف آئی آر درج کرنے سے پہلے حکام کو ہندوستانی بھاؤ کا کانٹینٹ دیکھنا چاہیے، جہاں وہ خود نامناسب الفاظ استعمال کرکے پبلسٹی حاصل کرتا ہے۔‘‘
انہوں نے ہندوستانی بھاؤ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’’فرح خان کو گالی دینے سے پہلے سوچ لو، کیونکہ تم خود دودھ کے دھلے نہیں ہو۔‘‘
راکھی نے سائبر کرائم سیل پر بھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا، ’’مجھے سمجھ نہیں آتا کہ جب ایسے لوگ سرعام گالیاں دیتے ہیں، تو سائبر کرائم سیل کہاں ہوتا ہے؟ پہلے ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کریں جو معاشرے میں بدنظمی پیدا کرتے ہیں، پھر بالی وڈ سلیبریٹیز کے خلاف اقدام اٹھائیں۔‘‘
راکھی کی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی، اور ان کے مداحوں نے کمنٹس میں ان کی بات سے اتفاق کیا۔ بہت سے صارفین نے ہندوستانی بھاؤ کے رویے پر تنقید کی اور راکھی کے حق میں آواز بلند کی۔
یاد رہے کہ فرح خان کے خلاف درج کی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ ان کے تبصرے سے ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ شکایت میں تعزیرات ہند کی دفعہ 196، 299، 302 اور 353 کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ہندوستانی بھاؤ کے وکیل کا کہنا ہے کہ ’’کسی بھی مقدس تہوار کو بیان کرنے کےلیے ’چھپڑی‘ جیسے الفاظ کا استعمال انتہائی نامناسب ہے اور اس سے فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہونے کا خطرہ ہے‘‘۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہندوستانی بھاؤ انہوں نے کے خلاف
پڑھیں:
بھارتی پولیس کا کارنامہ: چور کی جگہ جج کے خلاف وارنٹ جاری کرادیئے
فیروز آباد، اترپردیش: بھارت میں پولیس کی ایک سنگین غلطی نے سب کو حیران کر دیا، جب چوری کے ایک مقدمے میں اصل ملزم کی جگہ عدالت کے جج کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، ریاست اترپردیش کے شہر فیروزآباد میں ایک چوری کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ملزم راج کمار کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم پولیس کی جانب سے تیار کردہ وارنٹ میں غلطی سے جج نغمہ خان کا نام شامل کر دیا گیا۔
جب جج نے اپنا نام وارنٹ میں دیکھا تو فوری طور پر متعلقہ پولیس اہلکار کو معطل کر دیا اور اس سنگین غفلت پر انکوائری کا حکم بھی جاری کیا۔ اعلیٰ پولیس حکام نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سب انسپکٹر کو فوری طور پر پولیس لائنز بھیج دیا۔
یہ واقعہ بھارتی عدالتی نظام اور پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔