Jang News:
2025-02-28@11:23:54 GMT

تفریحی مقامات پر بارش و برفباری، سیاح پھنس گئے

اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT

تفریحی مقامات پر بارش و برفباری، سیاح پھنس گئے


پنجاب، خیبر پختون خوا اور استور میں بارش اور شدید برف باری کے باعث سیاح پھنس گئے۔

گجرات، سرگودھا، جھنگ، ڈیرہ غازی خان، کوٹ ادو، چیچہ وطنی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔

شکر گڑھ، حافظ آباد، کمالیہ اور وہاڑی میں بھی بادل برسنے سے ٹھنڈ بڑھ گئی۔

گزشتہ رات اوباڑو اور گھوٹکی میں بھی بارش ہوئی، لوئر دیر کے مختلف علاقوں میں بھی موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔

گلیات میں برف باری، ٹریفک کی روانی متاثر

گلیات، وادی نیلم اور وادی لیپا میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے، ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے سیاح مشکلات کا شکار ہیں۔

ادھر گلیات، وادیٔ نیلم اور وادیٔ لیپا میں شدید برف باری سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے سیاح مشکلات کا شکار ہو گئے، مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔

استور میں تیسرے روز بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے اور بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہے، 3 روز سے جاری برف باری کے باعث بجلی اور پانی کی سپلائی معطل ہے۔

استور کے کئی بالائی علاقوں میں 3 سے 4 فٹ تک برف پڑ چکی ہے جس سے نظامِ زندگی درہم برہم ہے، خچک کے مقام پر برفانی تودہ گرنے سے استور ویلی روڈ بلاک ہو گیا۔

علاوہ ازیں شدید برف باری کے باعث آزاد کشمیر کی وادیٔ لیپا اور کیل سیری کے مقام پر پھنسے 200 کے قریب سیاحوں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا، برفانی تودے گرنے سے شاردہ تاؤبٹ مرکزی شاہراہ متعدد مقامات پر بند ہو گئی۔

محکمۂ موسمیات نے آج بالائی خیبر پختون خوا، بلوچستان، پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

گلیات میں برف باری، ٹریفک کی روانی متاثر

گلیات، وادی نیلم اور وادی لیپا میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے، ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے سیاح مشکلات کا شکار ہیں۔

مواصلاتی نطام درہم برہم ہے، آزاد کشمیر کی وادی لیپا اور کیل سیری کے مقام پر پھنسے 200 کے قریب سیاح بحفاظت ریسکیو کرلیے گئے ہیں۔

برفانی تودے گرنے سے شاردہ تاوبٹ مرکزی شاہراہ متعدد مقامات پر بند ہے،  انتظامیہ نے سیاحوں کو رات میں سفر نہ کرنے کی ہدایت کی۔

پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں کہیں تیز بارش اور کہیں ژالہ باری، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں بعض مقامات پر شدید برف باری  ہوئی۔

موسلادھار بارش کے باعث ہرنائی کوئٹہ اور ہرنائی پنجاب شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگیا، قلات میں بارش کے ساتھ اولے بھی برسے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں موسلادھار بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری
  • ملک بھر میں بادلوں نے رنگ جما دیا، ابر رحمت اور برفباری سے نظارے حسین
  • پیرچناسی 22 ، وادی لیپا، سیری میں برفانی طوفان، 57 افراد پھنس گئے ، ریسکیو آپریشن ، پھنسے سیاحوں‌کو بحفا‌ظت نکال لیا
  • گلیات میں برف باری، ٹریفک کی روانی متاثر
  • کراچی میں آج چند مقامات پر بوندا باندی کا امکان
  • ملک کے مختلف مقامات پر بارش و برفباری کی پیشگوئی
  • آزاد کشمیر: بالائی علاقوں میں برفباری، نظامِ زندگی مفلوج
  • ملک کے کن علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان؟
  • آئندہ تین روز تک موسم کیسا رہے گا؟