Jang News:
2025-04-17@04:05:13 GMT

خیبر پختون خوا: بارشوں سے تباہی، 2 افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT

خیبر پختون خوا: بارشوں سے تباہی، 2 افراد جاں بحق

— فائل فوٹو

خیبر پختون خوا میں بارشوں کے باعث حادثات میں 2 افراد جاں بحق  اور 7 زخمی ہو گئے۔

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختون خوا کے مطابق صوبے میں بارشوں کے باعث مجموعی طور پر 10 گھروں کو نقصان پہنچا ہے، جن میں سے 7 گھروں کو جزوی طور پر جبکہ 3 گھر مکمل متاثر ہوئے ہیں۔

تودہ گرنے سے شاہراہِ نیلم متاثر

اٹھ مقام میں برفانی تودہ گرنے سے شاہراہِ نیلم شاردہ سے تاؤبٹ تک رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں۔

گلیات میں شدید برف باری کے بعد متعدد گاڑیاں پھنس گئیں، سیاحوں کو مشکلات کا سامنا

محکمہ ہائی وے مری کی مشینری بھی روڈ کلیئرنس کے لیے گلیات کی طرف روانہ کردی گئی،

اڑنگ کیل، ہلمت، تاؤبٹ میں 3 فٹ جبکہ پہاڑوں پر 5 فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے جس کے باعث ٹرانسمیشن لائنیں گر گئیں اور رات سے بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موسم بہتر ہوتے ہی سڑکوں اور بجلی کی بحالی کے لیے آپریشن شروع کیا جائے گا۔

وادیٔ نیلم سمیت بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری جاری ہے جبکہ زیریں علاقوں میں مطلع  ابر آلود ہے۔

مغربی سسٹم آج بلوچستان سے نکل جانےکا امکان

پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق آج شام تک مغربی موسمی سسٹم کے بلوچستان سے نکل جانے کا امکان ہے، صوبے کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برف باری تھم گئی، اس کے علاوہ شمالی بلوچستان میں سردی کی نئی لہر داخل ہو گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے پیش گوئی کی ہے کہ 2 مارچ سےمغربی ہواؤں کا نیا اسپیل بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

صوبائی کنٹرول روم کے مطابق 3 روز کے دوران آندھی اور بارش سے درجنوں گھروں کی دیواریں گر گئیں، اس کے علاوہ سینکڑوں سولر پلیٹس، بجلی کے کھمبوں اور درختوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے امکان ہے۔

گزشتہ رات کم سے کم درجۂ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

کراچی میں جنوب مغرب کی سمت سے سمندری ہوائیں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں آج صبح نمی کا تناسب 71 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: امکان ہے کا امکان

پڑھیں:

خیبر پختونخوا: مختلف علاقوں میں موسلار دھار بارش، ندی، نالوں میں طغیانی، گاڑیاں بہہ گئیں

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں گرج، چمک کے ساتھ موسلار دھار بارش سے ندی، نالوں میں طغیانی آگئی۔

خیبر میں لنڈی کوتل اور گردونواح میں آندھی اور ژالہ باری کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، تیز بارش کے باعث موسم انتہائی خوشگوارہوگیا، گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

خیبر میں بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی،  پاک افغان شاہراہ پر بھی جگہ جگہ سیلابی ریلے بہنے لگے۔

خیبر میں بارش کا پانی لنڈی کوتل بازار میں ویٹز گاڑی بہاکر لے گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس کے علاوہ دیرلویربھی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوش گوار ہوگیا۔

بارش کے بعد لوئر  دیرمیں تیز بارش سے ندی نالیوں میں طغیانی آگئی، دریا پنجکوڑہ میں پانی کی سطح بلند ہوگئی جب کہ بارش  سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا اور کئی فیڈر ٹرپ کرگئے۔

اس کے علاوہ تخت بھائی میں بھی کالی گھٹا چھا جانے سے دن کے وقت  شام کا سماں ہوگیا جب کہ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • کانگو ، آگ لگنے کے بعد کشتی ڈوب گئی ، 50 افراد ہلاک ، 200 لاپتہ
  • خیبر پختونخوا: مختلف علاقوں میں موسلار دھار بارش، ندی، نالوں میں طغیانی، گاڑیاں بہہ گئیں
  • اسلام آباد، خیبر پختونخوا، میں شدید ژالہ باری ، بارش، کے پی میں سیلابی ریلہ آ گیا،سڑکیں زیر آب
  • ملک میں درجۂ حرارت میں اضافے، بارشوں میں کمی کا امکان
  • کے پی حکومت کا سرکاری اسکولوں کے طلباء کو مفت بیگ دینے کا فیصلہ
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ آج سے شروع ہونے کا امکان
  • محکمہ موسمیات کی آئندہ 2 روز کے دوران اسلام آباد سمیت مخلتف شہروں میں بارش کی پیشگوئی
  • ٹل پاراچنار روڈ کیلئے کے پی حکومت کی ملک بھر سے 158 پولیس اہلکار بھرتی کرنے کی اجازت
  • خیبر پختونخوا میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
  • وفاق وزیرِ اعلیٰ KP کے خط پر مکمل خاموش ہے: بیرسٹر سیف